تربوز خریدنے والے امریکی کو 75 لاکھ ڈالرز کیسے ملے؟ جانئے اس خبر میں!

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

امریکا کی ایک عدالت نے والمارٹ میں خریداری کے دوران زخمی ہونے والے شخص کو 75 لاکھ ڈالر معاوضہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

فوکس نیوز کے مطابق ہینری والکر نامی 59 سالہ شخص والمارٹ میں تربوز لینے کے لیے آگے بڑھا تو اس کا پاؤں تربوزوں کے نیچے رکھے لکڑی کے فریم میں پھنس گیا جس کی وجے سے وہ گر پڑا۔ گرنے سے اس کے ایک پیر اور ایک کوہلے میں فریکچر ہو گیا۔

امریکی ریاست ایلابیما کے شہر فیِنکس سٹی میں ایک جیوری نے والکر کے حق میں جج کو اپنا فیصلہ دیا۔ اس کے مطابق والکر کو 25 لاکھ ڈالر معاوضے میں ملیں گے اور 50 لاکھ ڈالر تادیبی نقصانات یعنی ’پیونیٹیو ڈیمیجِز‘ کی مد میں۔

تاہم والمارٹ کا کہنا ہے کہ وہ اس فیصلہ کے خلاف اپیل کریں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ اُن کے سپر سٹور کے اس پھل کی نمائش میں کوئی غیر محفوظ عنصر نہیں تھا بلکہ یہ حادثہ گاہک کی لاپرواہی کی وجہ سے ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ طریقہ پورے ملک میں ان کے تمام سپر سٹور میں موجود ہے۔

والمارٹ کے مطابق انہوں نے تربوزوں کی اس نمائش میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔

لیکن ہینری والکر کے وکیل کا کہنا ہے کہ عدالتی فیصلہ مناسب ہے کیونکہ والمارٹ نے بالکل حفاظتی اقدامات کی پرواہ نہیں کی اور ان کو اس لکڑی کے فریم کو کسی چیز سے ڈھک دینا چاہیے تھا۔

مقدمے کے دوران جیوری کو بتایا گیا کہ فوج کے ریٹائرڈ سارجنٹ ہینری والکر حادثے سے پہلے آرام سے چلتے پھرتے تھے اور ہفتے میں تین مرتبہ باسکٹ بال کھیلتے تھے لیکن حادثے کے بعد سے ان کو واکر کا سہارہ لے کر چلنا پڑتا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں