ٹرمپ کی ’توہین‘ کرنے پر ’لیڈی گاگا‘ ویت نام میں گرفتار
ویتنام کی پولیس نے مشہور موسیقارہ ’مائی خوی‘ جو ویتبامی لیڈی گاگا کے لقب سے مشہور ہے کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورے کے دوران ان کی مبینہ توہین پر مبنی پوسٹ شائع کرنے پر حراست میں لیا گیا ہے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق 34 سالہ موسیقارہ اور گلوکارہ نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شائع کی تھی جس میں ’۔۔۔۔ ٹرمپ آپ کے ذمہ ہے‘ کے الفاظ درج تھے۔ اس پر کچھ ہی دیر میں پولیس نے خوی کے گھر میں گھس کر اسے حراست میں لے لیا۔
مائی خوی کا کہنا ہے کہ میں آزادی اظہار رائے کا اپنا حق استعمال کرتی ہوں اور مجھے ٹرمپ کے قول فعل پر اعتراض کا حق ہے کیونکہ وہ جو کچھ کرتے ہیں میں اس سے متفق نہیں‘۔
خیال رہے کہ مائی خوی نے گذشتہ برس سابق امریکی صدر باراک اوباما سے ملاقات کی تھی۔ اس ملاقات میں انہوں نے امریکی صدر سے اپنے ملک میں انسانی حقوق کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا تھا۔
ٹرمپ کے خلاف پوسٹ شائع کرنے پر کچھ دیر کے لیے ویتنامی لیڈی گاگا کو گرفتار کیا گیا تاہم بعد اسے چھوڑ دیا گیا تھا۔ اس کا کہنا ہے کہ پولیس میرے گھر سے چلی گئی ہے مجھے خدشہ ہے کہ کسی بھی وقت پولیس گرفتار کر لے گی۔
-
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کم جونگ ان کو 'موٹا بونا' قرار دے دیا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شکوہ کیا ہے کہ شمالی کوریا کے رہنما کم جانگ ان انہیں ...
بين الاقوامى -
ٹرمپ کے ساتھ گالف کھیلتے ہوئے جاپانی وزیراعظم گڑھے میں جا گرے
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایشیائی ملکوں کے حالیہ دورے کے دوران پیش آنے والے بعض ...
بين الاقوامى -
ناقابلِ یقین: یہ تمام گاڑیاں ٹرمپ کی ہم رکاب ہوتی ہیں !
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ان دونوں ایشیا کے سرکاری دورے پر ہیں جو 12 روز تک جاری رہے ...
بين الاقوامى