فرانسیسی صدر نے مراکشی دوشیزہ کو کس بات کا کورا جواب دیا؟ جانئے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

فرانسیسی صدر عمانویل ماکروں نے مراکشی دوشیزہ کی طرف سے اپنے مریض والدین کی دیکھ بھال کی غرض سے فرانس میں قیام کی درخواست کو انتہائی سرد مہری سے مسترد کر دیا۔

نامعلوم مراکشی دوشیزہ نے پیرس میں رضاکاروں کے ایک کیمپ کے دورہ کے موقع پر صدر ماکروں کا روکا اور انہیں درخواست کہ وہ بزنس ویزے پر فرانس آئی تھیں لیکن اب اس کی معیاد ختم ہو چکی ہے۔ بوڑھے والدین علیل ہیں، میں ان کی خدمت کے لئے ان کے ہمراہ فرانس میں رہنا چاہتی ہوں، مجھے اس مقصد کے لئے اجازت دی جائے۔ یہ سارا مکالمہ موقع پر موجود فرانسیسی میڈیا کے کیمروں نے محفوظ کر لیا، جو اب سوشل میڈیا کے ذریعے وائرل ہو چکا ہے۔

عمانویل ماکروں نے مراکشی دوشیزہ کی درخواست پر انتہائی سرد مہری سے جواب دیتے ہوئے کہ اگر آپ کو اپنے ملک میں جان کا خطرہ نہیں تو آپ واپس جائیں کیونکہ ہم سب لوگوں کو فرانس نہیں بلا سکتے۔ ہم صرف کمزور اور ایسے افراد کو یہاں آنے کی اجازت دے سکتے ہیں کہ جن کی زندگیوں کو اپنے ملک میں خطرا لاحق ہوتا ہے۔ فرانسیسی صدر کا یہ کورا جواب سن کر مراکشی دوشیزہ اپنا سا منہ لے کر رہ گئی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں