ایران، یمنی بحران کو اپنے عزائم کی تکمیل کے لئے استعمال کر رہا ہے
حوثیوں نے سعودی استحکام کو نشانہ بنانے کے لئے میزائل داغے: وائٹ ہاوس
وائٹ ہاوس نے اس امر کا اعادہ کیا ہے کہ امریکا خطے میں ایرانی حمایت یافتہ تنظیموں کا مقابلہ کرنے کے لئے سعودی عرب کی حمایت پوری کرنے کا فریضہ سرانجام دیتا رہے گا۔ ان تنظیموں میں سرفہرست یمن کے حوثی باغی ہیں جنہوں نے وہاں 2015ء میں آئینی حکومت کا تختہ الٹ دیا تھا۔
امریکا نے اپنے بیان میں یہ بات زور دے کر کہی کہ واشنگٹن، ایرانی پاسداران انقلاب کے ہاتھوں بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے خلیج میں اپنے دوست ملکوں اور سعودی عرب کی حمایت کا پابند ہے۔
بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ ایرانی حمایت یافتہ حوثیوں نے سعودی عرب کے استحکام کو نشانہ بنانے کے لئے ایسے میزائل سسٹم استعمال کئے جو یمن میں پیدا ہونے والے بحران سے قبل وہاں موجود نہ تھے۔
وائٹ ہاوس نے بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ ایرانی حکومت کو اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کی قراردادوں 2216 اور 2231 کی مسلسل خلاف ورزیوں سے روکے۔ نیز اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ سپاہ پاسداران انقلاب یمن کے خطرناک انسانی بحران کو اپنے علاقائی عزائم کی تکمیل کے لئے بطور ڈھال استعمال نہ کر سکیں۔
امریکا نے عرب اتحادی فوج کی جانب سے یمن کی الحدیدہ بندرگاہ اور صنعاء کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کو کھولنے کے فیصلے کا بھی خیر مقدم کیا ہے۔
-
امریکا ایران کا ’دُشمنِ اول‘، دباؤ قبول نہیں کریں گے: خامنہ ای
ایران کے رہبر اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای نے اپنے ایک بیان میں امریکا کو ایک بار ...
بين الاقوامى -
شاہ سلمان کا ایران کے خلاف امریکا کی دُور اندیش حکمت عملی کا خیر مقدم
سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلی فون پر ...
مشرق وسطی -
امریکا نے پاسداران کو دہشت گرد قرار دیا تو تمام آپشن سامنے ہیں: ایران
ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے امریکا کو دھمکی دی ہے کہ پاسداران انقلاب کو ...
مشرق وسطی