امریکا نے پاسداران کو دہشت گرد قرار دیا تو تمام آپشن سامنے ہیں: ایران

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے امریکا کو دھمکی دی ہے کہ پاسداران انقلاب کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کرنے کی صورت میں واشنگٹن کو جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایسا کیا جانا "ایک اسٹریٹجک غلطی" ہو گی۔

ایرانی حکومت اور پاسداران انقلاب کے مشترکہ اجلاس کے بعد ایرانی نشریاتی ادارے کی خبر رساں ایجنسی کو دیے گئے بیان میں ظریف کا کہنا تھا کہ "امریکا کے اس ممکنہ اقدام کے جواب میں تمام آپشن ہمارے سامنے ہیں اور ایسی صورت میں ایران اقدامات کرے گا"۔

ادھر ایرانی پاسداران انقلاب کے کمانڈر محمد علی جعفری کا کہنا ہے کہ ایرانی نظام کے دشمنوں کے خلاف مواقف اور دفاعی ، سیاسی ، سماجی اور مختلف پہلوؤں سے دشمن کے خلاف ایرانی موقف کو یکجا رکھنے کے حوالے سے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کے ساتھ اچھی رابطہ کاری ہے۔ جعفری نے مزید کہا کہ "سفارتی اندازِ بیان دفاعی اندازِ بیان سے مختلف ہوتا ہے تاہم مقصد اور مواد ایک ہوتا ہے"۔

یہ بیانات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب کہ ساری دنیا رواں ہفتے کے اختتام پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے حوالے سے ان کے نئے فیصلے کے اعلان کی منتظر ہے۔ اس طرح کی بھی معلومات ہیں کہ ٹرمپ پاسداران انقلاب کو دہشت گرد تنظیم شمار کرنے کے علاوہ جوہری معاہدے میں ترمیم اور ایرانی رسوخ کا مقابلہ کرنے کے لیے امریکی حکمت عملی میں تبدیلی کے حوالے سے بھی فیصلہ کن موقف اختیار کریں گے۔

امریکی اخبار "فنانشل ٹائمز" نے ہفتے کے روز انکشاف کیا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ رواں ہفتے کے آخر میں جوہری معاہدے کے انجام کے حوالے سے اپنے فیصلے کے اعلان کے موقع پر ایرانی پاسداران انقلاب تنظیم کو دہشت گرد قرار دیں گے۔

اخبار کا کہنا تھا کہ پاسداران انقلاب کو دہشت گرد تنظیموں میں شامل کرنا ایران اور خطے کا امن برباد کرنے کے حوالے سے تہران کی کارروائیوں کے خلاف امریکا کی پُرعزم حکمت عملی کا حصہ ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں