یورپ پر لازم ہے کہ ایران کے بدخواہ برتاؤ پر روک لگائے : امریکا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن نے یورپ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایران کے خلاف پالیسی میں واشنگٹن کو سپورٹ کرے۔

دارالحکومت واشنگٹن میں منگل کے روز ایک فورم سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکا کی توجہ اب ایران کے جوہری عسکری پروگرام کو روکنے پر نہیں ہے بلکہ وہ ایرانی خطرے کا مکمل بندوبست کرنے پر کاربند ہے۔

ٹیلرسن نے یورپ پر زور دیا کہ وہ ایران کی جانب سے بدخواہی کے برتاؤ پر روک لگانے کے لیے ساتھ شامل ہو۔ انہوں نے باور کرایا کہ ایرانی نظام شخصی ، سیاسی اور مذہبی آزادی کے حوالے سے مغربی دنیا کے بنیادی اصولوں کے منافی ہے۔

دوسری جانب ٹیلرسن نے نیٹو اتحاد میں حلیف ہونے کی حیثیت سے ترکی سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے حلیفوں کے مشترکہ دفاع کو ترجیح دے۔

امریکی وزیر خارجہ نے باور کرایا کہ یورپی ممالک کے امن و استحکام کے حوالے سے امریکا اپنے موقف پر کاربند رہے گا۔ ٹیلرسن کے مطابق پہلی جنگِ عظیم میں داخل ہونے کے وقت سے امریکا کے اس موقف میں تبدیلی نہیں آئی۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ اگر نیٹو اتحاد کے کسی بھی رکن ملک کو کسی بھی جانب سے حملے کا نشانہ بنایا گیا تو امریکا سب سے پہلے میدان میں آئے گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں