شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے امریکی وزیر توانائی کی ملاقات

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

خادم الحرمین الشریفیں شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے الیمامہ محل میں امریکا کے وزیر توانائی ریک پیری نے ملاقات کی ہے اور ان سے دونوں ملکوں کے درمیان دوستانہ تعلقات اور دو طرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

امریکی وزیر نے شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا نیک خواہشات کا پیغام بھی پہنچایا۔جواب میں سعودی فرماں روا نے بھی امریکی صدر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

اس موقع پر سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف بن عبدالعزیز ، وزیر مملکت اور شاہی دیوان کے نگران خالد بن عبدالرحمان العیسیٰ ، توانائی ، صنعتوں اور قدرتی وسائل کے وزیر خالد بن عبدالعزیز الفالح اور بعض امریکی عہدے دار بھی موجود تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں