ٹریول ایجنسیوں کو سعودی عرب کے سیاحتی ویزے جاری کرنے کا اختیار مل گیا
سعودی حکومت نے ڈی کیٹیگری کی ٹریول ایجنسیوں کو سعودی عرب کے اندر اور بیرون ملک سے سیاحتی، تعلیمی اور طبی بنیادوں پر ویزے جاری کرنے کا اختیار دے دیا ہے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ نے سعودی آن لائن نیوز پورٹل 'سبق' کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ سعودی کمیشن برائے سیاحت وقومی ورثہ نے پہلی ٹریول ایجنسی کو ویزا جاری کرنے کا لائسنس دے دیا ہے۔
سیاحت کمیشن کے مکہ میں ڈائریکٹر محمد عبداللہ الامری کا کہنا ہے کہ ان کے ادارے کے قیام سے قبل سیاحت اور سفر کے شعبوں کو شدید مشکلات در پیش تھیں۔ اس کے بعد شہزادہ سلطان بن سلمان کے خصوصی احکامات کی روشنی میں سیاحتی شعبے کے فروغ کے لئے جدید ترین ٹکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے۔
-
سعودی عرب میں دنیا کے سب سے بڑے سیاحتی منصوبے کا اعلان
بحر الاحمر سیاحتی پروجیکٹ ’سیاحت کا عالمی چہرہ‘ ثابت ہوگا
مشرق وسطی -
"اَبها" کو عرب سیاحت کے دارالحکومت کا اعزاز کیوں حاصل ہوا ؟
عرب لیگ کی سیاحت سے متعلق تنظیم کے ماہرین نے سعودی عرب کے شہر اَبہا کو سال 2017 ...
مشرق وسطی -
سعودی عرب: اب عمرے کا ویزا سیاحت کے کام آ سکے گا!
سعودی کمیشن برائے سیاحت اور قومی ورثہ کے سربراہ شہزادہ سلطان بن سلمان نے ایک نئے ...
ایڈیٹر کی پسند