مشرق وسطی میں ایران کی "رُسوا کُن" کارستانیاں بے نقاب کی جائیں : میٹس
امریکی وزیر دفاع جِم میٹس نے باور کرایا ہے کہ ایران کی شرم ناک کارستانیوں کو بے نقاب کرنا عالمی برادی کے مفاد میں ہے۔
جمعے کے روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایران اس وقت جو کچھ کر رہا ہے وہ غیر قانونی ہے اور وہ بے قصور لوگوں کے قتل میں حصّے دار ہے۔
میٹس نے واضح کیا کہ مشرق وسطی میں عدم استحکام پھیلانے میں ایران کے کردار کے جواب میں امریکا اس کے خلاف کسی فوجی کارروائی کا ارادہ نہیں رکھتا۔ انہوں زور دے کر کہا کہ امریکا کا ردِّ عمل سفارتی دائرہ کار سے باہر ہر گز نہیں جائے گا۔
امریکی وزیر دفاع نے اس بات پر زور دیا کہ ہماری طرف سے سفارتی کوشش جاری ہے جس کا مقصد یہ ہے کہ ایران جو کچھ کر رہا ہے وہ دنیا کے سامنے آجائے۔
میٹس نے باور کرایا کہ بشار الاسد کی جانب سے اپنے عوام کے خلاف قتل عام اور کیمیائی ہتھیار استعمال کرنے کے باوجود ایران شامی صدر کو اُس کے منصب پر باقی رکھنے کے لیے پورا زور لگا رہا ہے۔
امریکی وزیر دفاع نے شیعہ ملیشیا حزب اللہ کی سپورٹ کے سبب ایران کو نکتہ چینی کا نشانہ بنایا۔
-
امام کعبہ نے القدس سے متعلق امریکی اعلان کو انتہائی خطرناک اقدام قرار دے دیا
سعودی عرب نے بیت المقدس کے مسئلہ اور فلسطینیوں کے حقوق کی ہمیشہ حمایت کی ہے
مشرق وسطی -
ٹرمپ کے ’اعلان القدس‘ کے بعد امریکی مندوب کی آئندہ ہفتے اسرائیل آمد
امریکی انتظامیہ کے ایک سینیر عہدیدار نے بتایا ہے کہ مشرق وسطیٰ کے لیے امریکی خصوصی ...
مشرق وسطی -
صدر ٹرمپ کی کُرسی پر براجمان یہ بچّہ کون ہے ؟
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دوسرے بیٹے ایرک ٹرمپ نے جمعرات کے روز اپنے چھوٹے بچّے کی ...
بين الاقوامى