سعودی عرب میں پٹرول کی قیمت میں 80 فیصد اضافہ

نئے نرخوں پر عمل درآمد آج سے شروع ہو گا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

سعودی عرب میں آج سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 80 فیصد اضافہ کر دیا گیا ہے۔

سعودی خبر ایجنسی کے مطابق سعودی عرب نے آمدنی میں اضافے اور معاشی اصلاحات کے سلسلے میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تقریبا 80 فیصد اضافے کا اعلان کیا ہے۔

فیصلے کے بعد پیٹرول آکٹین 91 کی فی لیٹر قیمت ایک ریال 37 ہلالہ ہو گی جو اس سے قبل فی لیٹر محض پچھتر ہلالہ تھی ۔دوسری جانب پیٹرول آکٹین 95 کی نئی قیمت 2 ریال صفر چار ہلالہ ہو گی جو اس سے قبل صرف پچانوے ہلالے میں دستیاب تھا۔

تاہم ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں