.

دو بالی وڈ سپر سٹاروں کی فلم کی سعودی عرب میں نمائش کے لیے کوششیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

رجنی کانت اور اکشے کمار کی نئی فلم 2.0 کی سعودی عرب کے سینمائوں میں نمائش ممکن بنانے کیلئے سر توڑ کوششیں جاری ہیں۔

رجنی کانت اور اکشے کمار کی سائنس فکشن فلم 2.0 میگا بجٹ فلم ہے جس پر 450 کروڑ روپے کی لاگت آئی ہے ۔ سائنس فکشن فلم کی ریلیز کی تاریخ بھی شوٹنگ مکمل نہ ہونے کے باعث 2 بار ملتوی ہو چکی ہے اور اب فلم کو رواں سال اپریل میں نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا۔

بھارت کی یہ میگا بجٹ فلم بھارت سمیت دنیا بھر میں نمائش کے لیے پیش کی جانی ہے لیکن اب پروڈیوسرز نے فلم کی سعودی عرب میں نمائش کو یقینی بنانے کے لیے کوششیں شروع کر دی ہیں۔

سعودی حکومت کی جانب سے مارچ میں سینما گھروں کو کھولنے کا اعلان کیا گیا ہے جس پر فلم کے پروڈیوسرز نے سعودی عرب میں موجود بھارتی شہریوں کی بڑی تعداد کے باعث وہاں اپنی فلم کی نمائش ممکن بنانے کے لیے سر جوڑ لیے ہیں۔

فلم پروڈکشن کمپنی کے سی ای او کے مطابق فلم کو ہندی ، تامل اور تیلگو زبانوں میں نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا اور اگر سعودی عرب میں نمائش کی اجازت مل گئی تو وہاں بھی فلم تینوں زبانوں میں پیش کی جائے گی۔