یمنی فوج نے الجوف میں تزویراتی اہمیت کا پہاڑی علاقہ آزاد کرا لیا
یمن میں سرکاری فوج جمعرات کے روز الجوف صوبے کے ضلعے برط العنان میں کئی نئے علاقے آزاد کرانے میں کامیاب ہو گئی۔ یہ علاقے صعدہ صوبے کے ابتدائی ضلعوں کے مقابل ہیں جو باغی حوثی ملیشیا کا گڑھ سمجھے جاتے ہیں۔
یمنی فوج کے ایک کمانڈر بریگیڈیئر جنرل ہیکل حنتف نے بتایا کہ مذکورہ ضلعے کے بقیہ ماندہ علاقوں کو آزاد کرانے کے لیے فوج کی پیش قدمی کا سلسلہ جاری ہے۔ اس دوران باغی ملیشیا کو بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا اور اس کے ارکان کی ایک بڑی تعداد فرار بھی ہو گئی۔ لڑائی کے نتیجے میں حوثی باغیوں کے جنگجو ہلاک اور زخمی ہوئے تاہم اس حوالے سے اعداد و شمار دستیاب نہیں ہو سکے۔
یمنی فوج نے عرب اتحاد کے لڑاکا طیاروں کی معاونت سے برط العنان ضلعے میں مسلسل دوسرے روز پیش قدمی کو یقینی بنایا۔ اس سے قبل بدھ کے روز اس نے تزویراتی اہمیت کے حامل پہاڑی علاقے شوکان اور شامان پر کنٹرول حاصل کر لیا تھا۔ اس دوران باغی ملیشیا کے 15 ارکان کو قیدی بنا لیا گیا۔
دوسری جانب مقامی ذرائع نے الجوف صوبے کے ضلعے المصلوب میں حوثیوں کے درمیان پھوٹ پڑ جانے کی تصدیق کی ہے۔ ذرائع کے مطابق باغیوں کے صفِ اوّل کے کمانڈروں میں شدید اختلافات پیدا ہو گئے ہیں جس کے نتیجے میں بعض کمانڈروں نے حوثیوں کے معرکوں میں شرکت سے انکار کر دیا۔
ذرائع نے واضح کیا کہ مذکورہ اختلافات المصلوب ضعلے میں حوثی ملیشیا کی جانب سے بارودی سرنگیں بچھانے کے سبب پیدا ہوئے۔ اس لیے کہ دو حوثی کمانڈروں ربیع صالح اور امین محمد کے قبیلے بنی نوف کے بعض لوگ ان بارودی سرنگوں کا شکار ہو گئے۔
بعد ازاں باغی ملیشیا کے 25 ارکان جن میں کئی کمانڈر بھی شامل ہیں لڑائی سے علاحدہ ہو گئے۔ انہوں نے حوثیوں پر الزام لگایا کہ وہ بے قصور لوگوں کو فرضی لڑائی میں جھونک رہے ہیں۔ ساتھ ہی یہ شرط رکھی گئی ہے کہ المصلوب ضلعے کے مختلف علاقوں میں لوگوں کی ہلاکتوں کا ذریعہ بننے والی بارودی سرنگیں نصب کرنے والے ارکان کو حوالے کیا جائے۔
-
سعودی عرب :یمنی حوثیوں کو ایرانی اسلحے کی وصولی سے متعلق یو این رپورٹ کا خیرمقدم
سعودی عرب کی کابینہ نے اقوام متحدہ کی حالیہ ایک رپورٹ کا خیرمقدم کیا ہے جس ...
بين الاقوامى -
عرب اتحاد کی معاونت سے یمنی فوج کی صعدہ کے مشرق میں کامیابیاں
یمن میں سرکاری فوجی کے ذرائع نے بتایا ہے کہ شمالی صوبے صعدہ کے مشرق میں البقع کے ...
مشرق وسطی -
ایران کی جانب سے یمنی کرنسی کی جعل سازی کے پیچھے کیا سبب ؟
یمن کی حکومت نے منگل کے روز ایک ایرانی ادارے پر (اُس کا نام لیے بغیر) الزام لگایا ...
مشرق وسطی