برطانوی مصالحت کار مارٹن گریفتھس یمن کے لیے اقوام متحدہ کے نئے ایلچی مقرر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

نیویارک میں ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ اقوام متحدہ نے بین الاقوامی مصالحت کار مارٹن گریفتھس کو یمن کے لیے اپنا نیا ایلچی مقرر کردیا ہے۔

اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن دوجارک نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یمن کےموجودہ عالمی ایلچی فروری میں اپنی تین سال مدت پوری ہونے کے بعد دستبر دار ہوجائیں گے اور ان کی جگہ مارٹن گریفتھس ذمے داریاں سنبھالیں گے۔

اقوام متحدہ نے 25 اپریل 2015ء کو موریتانیہ سے تعلق رکھنے والے اسماعیل ولد شیخ احمد کو یمن کے لیے عالمی ایلچی مقرر کیا تھا۔ان کے پیش رو جمال بن عمر یمن میں جاری بحران کے خاتمے کے لیے امن کوششوں کی ناکامی کے بعد اپنی ذمے داریوں سے سبکدوش ہوگئے تھے۔

مارٹن گریفتھس جنیوا میں قائم مرکز برائے ہیومینٹرین ڈائیلاگ کے بانی ڈائریکٹر رہ چکے ہیں۔وہ ایشیا ، افریقا اور یورپ کے ممالک میں حکومتوں اور مزاحمت کاروں کے درمیان سیاسی مذاکرات کرانے میں خصوصی مہارت کے حامل ہیں۔

وہ نیویارک میں اقوام متحدہ کے ایمرجنسی ریلیف رابطہ کار کے نائب کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں۔وہ گریٹ لیکس اور بلقان کے خطے میں اقوام متحدہ کے اسسٹنٹ سیکریٹری جنرل کی حیثیت سے علاقائی رابطہ کار کے طور پر بھی ذمے داریاں انجام دے چکے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں