مصر: سامی عنان کو صدارتی انتخابات سے دُور کیے جانے کی وجوہات
مصر میں سابق چیف آف اسٹاف جنرل سامی عنان کو آئندہ صدارتی انتخابات سے باہر کیے جانے اور ان کا نام ووٹرز کی مطلوبہ حمایت کے لیے ڈیٹا بیس سے حذف کیے جانے کی وجوہات سے متعلق تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔
مصر میں اسٹیٹ انفارمیشن سروس SIS نے جمعرات کے روز بتایا کہ اسے انتخابات کے قومی کمیشن کی جانب سے ایک بیان موصول ہوا ہے جس میں جنرل سامی حافظ احمد عنان کے حوالے سے قانونی موقف کو واضح کیا گیا ہے۔
انتخابی کمیشن کے مطابق سرکاری دستاویزات سے ثابت ہوتا ہے کہ جنرل عنان کی فوجی ملازمت اختتام پذیر نہیں ہوئی ہے اور ابھی تک مسلح افواج کے افسران میں شامل ہیں۔
کمیشن نے بتایا ہے کہ افسران کی خدمات سے متعلق قانون کی شق نمبر 103 افسران کی جانب سے سیاسی آراء کے اظہار، سیاسی سرگرمیوں میں مشغولیت، سیاسی جماعتوں، تنظیموں یا سوسائٹیز سے تعلق رکھنے پر پابندی عائد کرتی ہے۔ علاوہ ازیں افسران کی جانب سے جماعتی اجلاسوں یا انتخابی مہم میں شرکت کو بھی ممنوع قرار دیتی ہے۔
مذکورہ قانون کی شق نمبر 147 کے تحت مسلح افواج کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ کام کے دوران خصوصی تجربہ حاصل کرنے والے بعض ریٹائرڈ افسران کو طلب کر سکتی ہیں۔ قانون کے مطابق ریٹائرد افسران کو طلب کرنے کی صورت میں وہ پھر سے خدمات کی انجام دہی پر لوٹ آئیں گے اور تمام تر اصول و ضوابط کے پابند ہوں گے۔
کمیشن کے مطابق مذکورہ شقوں کی روشنی میں مسلح افواج کے اہل کار اور افسران جن میں طلب کیے جانے والے عہدے دار بھی شامل ہیں، ان کے لیے اپنی سروس کے خاتمے یا طلب کیے جانے کی مدت کے خاتمے سے قبل سیاسی حقوق کا جواز نہیں ہے۔
انتخابی کمیشن نے اپنے بیان کے اختتام پر واضح کیا کہ جنرل سامی حافظ احمد عنان ابھی تک عسکری خدمت سے وابستہ ہیں اور ان کے لیے سیاسی حقوق کی انجام دہی ممنوع ہے۔ ووٹرز کی حمایت کی فہرست کے لیے ان کے نام کا اندراج نا حق اور قانون کی صریح خلاف ورزی تھی۔
-
مصر : عبدالفتاح السیسی نے صدارتی انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے
مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے آیندہ صدارتی انتخابات میں بطور امیدوار حصہ لینے ...
مشرق وسطی -
مصر : سابق چیف آف اسٹاف صدارتی انتخابات میں حصّہ لیں گے
مصر میں سابق چیف آف اسٹاف لیفٹننٹ جنرل سامی عنان کی Arabism Egypt Party نے اعلان ...
مشرق وسطی -
مصر میں رواں سال ہونے والے صدارتی انتخابات کا شیڈول جاری
مصر کےسپریم الیکشن کمیشن نے رواں سال ہونے والے صدارتی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا ...
مشرق وسطی