شنگھائی میں وین ہجوم پر چڑھ گئی، 18 زخمی
چین کے سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ شنگھائی شہر میں ایک وین پیدل چلنے والوں کی بھیڑ سے ٹکرا گئی اور اس واقعے میں 18 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
یہ واقعہ ایک کیفے سٹار بکس کے باہر پیش آتا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے والوں میں سے تین کی حالت تشویش ناک ہے۔
اس واقعے کی وجہ ابھی زیرِ تفتیش ہے اور یہ واضح نہیں کہ وین کے ذرائیور نے ایسا جان بوجھ کر کیا یا پھر یہ ایک حادثہ تھا۔
— 不戴眼镜,但眼镜是本体,故无存在感 (@GClover1985) February 2, 2018
سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی تصاویر میں وسطی شنگھائی کے علاقے پیپلز سکوئر میں ایک وین کو جلتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
کچھ عینی شاہدین نے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ وین کے اندر گیس کے کنستر موجود تھے۔ ایک مقامی اخبار کا کہنا ہے کہ آگ اب بجھ چکی ہے۔
Van plowed into pedestrians in Shanghai. Several dead, many more injured. Gas tanks were found in the van. pic.twitter.com/T9O5qZXt1Z
— Augustus Manchurius (@1984to1776) February 2, 2018
پیپلز سکوئر شنگائی کی انتہائی مصروف ناجنگ سٹریٹ پر واقعہ ہے اور یہاں شہر کے اندر چلنے والی ٹرینوں کا اہم انٹرچینج ہے۔ یہ واقعہ مقامی وقت کے مطابق صبح نو بجے پیش آیا جب اس علاقے میں بہت زیادہ بھیڑ ہوتی ہے۔