ایران : سرکاری ٹی وی خواتین سے معذرت کرنے پر مجبور
ایران میں سرکاری ٹی وی نے اپنے ایک سماجی پروگرام میں خاتون مہمان کی جانب سے کی جانے والی گفتگو پر معذرت پیش کی ہے۔ خاندانی امور کی ماہر خاتون نے ازدواجی تعلقات کی اصلاح پر روشنی ڈالتے ہوئے بیویوں کو نصیحت کی تھی کہ وہ گرم پانی سے اپنے شوہروں کے پاؤں کو دھوئیں اور پھر ان کے پاؤں کو بوسہ دیں۔ مہمان خاتون کی اس بات کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔
تفصیلات کے مطابق مذکورہ "مذہبی خاتون شخصیت" نے یزد صوبے کے ٹیلی وژن پر پروگرام کے دوران خواتین کو نصیحت کی کہ "وہ برتن میں دودھ اور گلاب لے کر اس سے اپنے شوہروں کے پاؤں کو دھوئیں ، ان کا مساج کریں اور پھر دونوں پاؤں کو بوسہ دیں۔ اس عمل سے ازدواجی تعلق مضبوط کرنے اور دل میں گھر کرنے کے حوالے سے بہت فائدہ ہو گا"۔
خاتون کا مزید کہنا تھا کہ "ایسا کرنے کے بعد آپ تقریبا ایک ماہ تک محبّت کے مظہر اور تناؤ میں کمی ملاحظہ کریں گی اور مسائل بھی آپ سے دور رہیں گے"۔
خاتون مہمان کے مطابق "یہاں تک کہ اگر کسی کا شوہر منشیات کا عادی بھی ہے تو وہ اس عمل کو کرے اور پھر اپنی زندگی میں ہی معجزہ دیکھ لے"۔
پروگرام نشر ہونے کے بعد شہریوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر شدید ردود عمل سامنے آئے۔ اس مہم نے سرکاری ٹی وی کو سرکاری طور پر معذرت پیش کرنے پر مجبور کر دیا۔ ٹی وی انتظامیہ نے ایک بیان میں شہریوں سے وعدہ کیا ہے کہ آئندہ سماجی امور کے پروگراموں کو پیش کرتے ہوئے اس کے مواد کا خاص خیال رکھا جائے گا تا کہ خواتین کے جذبات کو مجروح ہونے سے بچایا جا سکے۔
-
قطرنے مشرق وسطیٰ میں ایرانی مداخلت کے ثبوت مسترد کردیے
ایران کے حوالے سے امریکی مذمت بھی نظر انداز
مشرق وسطی -
تحریک ’الصابرین‘ فلسطین میں ایران کی نئی آلہ کار
فلسطین میں کئی تنظیمیوں کے براہ راست یا بالواسطہ طورپر ایران کےساتھ تعلقات قائم ...
مشرق وسطی -
ایران حزب اللہ اور فلسطینی دھڑوں کی حمایت جاری رکھے گا : مشیر علی خامنہ ای
ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے مشیر برائے امور خارجہ علی اکبر ...
بين الاقوامى