حزب اللہ سمیت تمام ایرانی ملیشیاؤں کو شام سے نکلنا ہوگا: فرانس

شامی رجیم ہی گذشتہ سات سال سے باغی فورسز کے خلاف کلورین ہتھیار استعمال کررہا ہے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

فرانسیسی وزیر خارجہ ژاں وائی ویس لی دریان نے کہا ہے کہ حزب اللہ سمیت تمام ایرانی ملیشیاؤں کو شام سے نکلنا ہوگا۔

انھوں نے یہ بات بی ایف ایم ٹی وی کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہی ہے۔ان سے یہ سوال پوچھا گیا تھا کہ کیا وہ یہ چاہتے ہیں کہ ترکی کی مسلح افواج کو شام سے نکال لیا جائے ؟لی دریان نے اس سوال کے جواب میں کہا:’’ میں ان تمام کا انخلاء چاہتا ہوں جنھیں شام میں نہیں ہونا چاہیے۔ان میں حزب اللہ سمیت ایرانی ملیشیائیں بھی شامل ہیں‘‘۔

انھوں نے ایک اور سوال کے جواب میں کہا :’’ تمام اشارے یہ ظاہر کرتے ہیں کہ شامی رجیم ہی گذشتہ سات سال سے جاری خانہ جنگی کے دوران میں باغی فورسز کے خلاف کلورین ہتھیار استعمال کررہا ہے‘‘۔

فرانسیسی وزیر خارجہ نے یہ بھی کہا کہ ترکی اور ایران شام میں بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی کررہے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں