ایران کے خلاف مزید اقدامات کے لیے تیارہیں:تھریسا مے
برطانوی وزیراعظم تھریسا مے نے جمعہ کے روزایک بیان میں کہا ہے کہ ان کا ملک ایران کی مشرق وسطیٰ میں بڑھتی سرگرمیوں کی روک تھام کے لیے مزید اقدامات کرنے کوتیار ہے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق ایک بیان میں تھریسا مے نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں ایران کی سرگرمیاں ایک حقیقت ہیں اور ان سرگرمیوں پر برطانیہ امریکی تشویش کے ساتھ ہے۔
اپنے دورہ جرمنی کے دوران برلن میں جرمن چانسلر انجیلا میرکل کے ہمراہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں برطانوی وزیراعظم نے کہا کہ ان کا ملک ایران کے خلاف مزید اقدامات کے لیے تیار ہے۔ تاہم اس موقع پر دونوں خواتین رہ نماؤں نے ایران کے ساتھ طے پائے جوہری معاہدے کی پابندی کرنے اور اسے مکمل طورپر نافذ کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔
صحافیوں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے تھریسا مے نے کہا کہ ہم نے پہلے بھی ایران کے ساتھ اس کے متنازع جوہری پروگرام پر طے پائے سمجھوتے کو برقرار رکھنے کے عزم کا اظہار کیا تھا۔ ہم آج بھی ایسا کرنے کے لیے تیار ہیں۔ خطے کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی ایرانی سازشوں کے خلاف برطانیہ امریکا کے ساتھ ہے۔
قبل ازیں برطانوی وزیر خارجہ بوریس جانسن نےشام میں اسرائیل کا ایک جنگی طیارہ ما گرائے جانے کے بعد ایک بیان میں کہا تھا کہ ان کا ملک مشرق وسطیٰ میں ایرانی سرگرمیوں اور مداخلت کو تشویش کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔
-
"العربيہ" نے برطانیہ میں نشریات روک دینے سے متعلق "الجزیرہ" کے دعوے کی تردید کر دی
قطر کے سیٹلائٹ نیوز چینل الجزیرہ نے دعوی کیا ہے کہ "العربیہ" نیوز چینل ...
بين الاقوامى -
اسرائیل اور لبنان جنگ نہیں چاہتے: برطانیہ
امریکا مشرق وسطیٰ میں قیام امن میں کلیدی کردار ادا کر سکتا ہے
بين الاقوامى -
برطانیہ : عدالت عظمی کا برطانیہ کی معروف مسجد منہدم کرنے کا حکم
مشرقی لندن میں واقع مسجدAbbey Mills جو "مسجد الیاس" کے نام سے بھی جانی ...
بين الاقوامى