سعودی عرب: 7 صوبوں میں خواتین کے لیے عسکری ملازمتوں کا اعلان
سعودی عرب میں جنرل ڈائریکٹریٹ آف پبلک سکیورٹی نے 7 صوبوں میں خواتین کے لیے سپاہی کے منصب کی عسکری اسامیوں کا اعلان کیا ہے۔ یہ سات صوبے ریاض، مکہ مکرمہ ، مدینہ منورہ، قصیم، عسیر، باحہ اور شرقیہ ہیں۔
درخواست دینے والی خواتین کے لیے شرائط میں خاتون کا سعودی ہونا، مملکت میں پرورش پانا، والد کے ساتھ سرکاری ملازمت میں بیرون ملک رہنے والی خواتین اس سے مستثنی ہیں، کم از کم تعلیم انٹرمیڈیٹ ہونا اور عمر کا 25 سے 35 برس تک ہونا لازم ہے۔
امیدوار کو تحریر امتحان ، انٹرویو اور میڈیکل ٹیسٹ میں کامیاب ہونا ضروری ہے۔ امیدوار کا اچھے چال چلن کا حامل ہونا بھی ضروری ہے۔ امیدوار نے پہلے کسی کوئی سرکاری ملازمت نہ کی ہو اور نہ کوئی عسکری خدمت انجام دی ہو۔ امیدوار خاتون کی کسی غیر ملکی سے شادی نہ ہوئی ہو اور خاتون خود مختار قومی شناخت کی حامل ہو۔
خاتون کے ولی کی موجودگی اور خاتون کی ملازمت والے صوبے میں موجودگی دونوں ضروری ہیں۔ امیدوار کا قد 155 سینٹی میٹر سے کم نہ ہو اور وہ مناسب وزن رکھتی ہو۔
-
سعودی عرب : خواتین کے عالمی دن پر رنگا رنگ موسیقی میلہ سجے گا
سعودی عرب میں خواتین کے عالمی دن کے موقع پر دارالحکومت الریاض میں واقع شاہ ...
بين الاقوامى -
سعودی رُکن شوریٰ کا خواتین کی لازمی فوجی سروس کا مطالبہ
سعودی عرب کی مجلس شوریٰ کی سرکردہ خاتون رکن ڈاکٹر اقبال درندری نے سعودی خواتین کی ...
مشرق وسطی -
اب سعودی خواتین مردوں کی اجازت کے بغیر اپنا کاروبار شروع کرسکیں گی
سعودی عرب میں خواتین اب اپنے شوہر یا کسی قریبی مرد رشتے دار کی اجازت کے بغیر ...
بين الاقوامى