ایرانی بلوچستان میں سرحدی چوکی پر حملہ، متعدد ہلاک اور زخمی
ایران کے صوبہ بلوچستان کے سرحدی علاقے سراوان میں کل اتوار کے روز ایک سرحدی چوکی پر خود کش حملے میں بسیج ملیشیا کا ایک اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔
خبر رساں ادارے ’تسنیم‘ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مسلح افراد کےایک گروپ نے چوکی کے اندر گھسنے کی کوشش کی مگر سیکیورٹی حکام نے جوابی کارروائی کرتےہوئے عسکریت پسندوں کو بھگا دیا۔ اس موقع پر ایک شدت پسند نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا جس کے نتیجے میں ایک بسیج اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔
ایرانی حکام نےواقعے کو دہشت گردانہ کارروائی قراردیا ہے۔ پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ خود کش بمبار نے چوکی کے اندر داخل ہونے کی کوشش کی جسےگولیاں ماری گئیں۔ اس دوران اس نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا جس کے نتیجے میں دو سیکیورٹی اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں۔
خیال رہے کہ ایرانی سرحدی شہر سراوان علاحدگی پسند بلوچ عسکریت پسندوں کی وجہ سے شورش کا شکار رہا ہے۔ جنوری 2017ء کو اس علاقے میں ہونے والے ایک حملے میں پاسداران انقلاب کا ایک اہلکار ہلاک اور تین زخمی ہوگئے تھے۔
پاکستان کی جنوب مشرقی سرحد سے متصل سراوان اور جکیگور کے مقامات پر اس سے قبل بھی متعدد بار حملے کیے جا چکےہیں۔ گذشتہ جمعہ کو بھی اس علاقے میں ایرانی سیکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان جھڑپ ہوئی تھی۔
-
صنعاء : مظاہرین پر حوثی ملیشیا کی فائرنگ سے کئی افراد زخمی
یمنی دارالحکومت صنعاء میں عینی شاہدین نے بتایا ہے کہ باغی حوثی ملیشیا کے زیر ...
مشرق وسطی -
صنعاء میں یمنیوں کے حوثی ملیشیا کے خلاف مسلسل دوسرے روز مظاہرے
شہر ی گیس فلنگ اسٹیشنوں کی بندش اور ایندھن کی مہنگے داموں فروخت کے خلاف سراپا ...
بين الاقوامى -
حوثی ملیشیا نے مقتول سابق صدر علی صالح کے 200 وفادار افسروں اور فوجیوں کو اغوا کر لیا
یمن کے حوثی شیعہ باغیوں نے دارالحکومت صنعاء سے مقتول سابق صدر علی عبداللہ صالح ...
بين الاقوامى