محمد بن سلمان امریکا کے دورے میں کہاں جائیں گے اور کس سے ملاقات کریں گے ؟
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان منگل کے روز سرکاری دورے پر امریکی دارالحکومت واشنگٹن پہنچ گئے۔
شہزادہ محمد بن سلمان اپنے دورے کا آغاز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے ساتھ کریں گے۔ وہ امریکی نائب صدر مائیک پنس ، قومی سلامتی کے مشیر ہربرٹ مک ماسٹر اور وزیر دفاع جیمز میٹس کے علاوہ کانگریس کے درجنوں ارکان سے بھی ملیں گے۔
سمو #ولي_العهد الأمير #محمد_بن_سلمان يصل العاصمة الأمريكية #واشنطن في زيارة رسمية. #ولي_العهد_في_أمريكا#CrownprinceinUSA pic.twitter.com/QW11Xod4e8
— بدر العساكر B.Asaker (@Badermasaker) March 20, 2018
واشنگٹن میں سعودی سفارت خانے کے اعلان کے مطابق سعودی ولی عہد کے تین ہفتوں کے اس دورے میں امریکا کے شہروں کی ایک بڑی تعداد شامل ہے۔
بن سلمان اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل آنتونیو گوتیریس سے بھی ملاقات کریں گے۔ ہفتے کے روز سعودی ولی عہد بوسٹن جائیں گے۔
رواں ماہ تیس مارچ سے بن سلمان امریکا کے مغربی ساحلوں کا رخ کریں گے۔ اس دوران وہ لوس اینجلس اور سان فرانسسکو میں گوگل ، ایپل اور لاک ہیڈ مارٹن جیسی بڑی کمپنیوں کے عہدے داران کے ساتھ ملاقات کریں گے۔
اس کے بعد وہ سیاٹل میں امازون کمپنی کا دورہ کریں گے۔ بن سلمان اپنے دورے کا اختتام سات اپریل کو ہیوسٹن میں کریں گے جہاں تیل کی کمپنیاں واقع ہیں۔
سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے پیر کی شب بتایا تھا کہ سعودی ولی عہد ہیوسٹن میں آئل اینڈ گیس سیکٹر کی کمپنیوں کے عہدے داران کے ساتھ ملاقات کریں گے اور گوگل ، ایپل اور لاک ہیڈ مارٹن کمپنیوں کا بھی دورہ کریں گے۔ اس کے علاوہ بن سلمان نیویارک میں سعودی امریکی کاروباری شخصیات کے سیمینار میں بھی شریک ہوں گے۔