شام میں داعش تنظیم شکست سے دوچار ہوچکی : ولادی میر پوتین

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

روسی صدر ولادی میر پوتین نے کہا ہے کہ شام میں داعش تنظیم شکست سے دوچار ہوچکی ہے لیکن اس کے باوجود وہ اب بھی تباہی پھیلانے کی صلاحیت کی حامل ہے اور دنیا بھر کے ممالک میں حملے کرسکتی ہے۔

انٹر فیکس نیوز ایجنسی کے مطابق صدر پوتین نے بدھ کو ایک بیان میں کہا :’’یہ ایک بیّن ثبوت ہے کہ موجودہ عسکری صورت حال کے باوجود یہ دہشت گرد گروپ تباہی پھیلانے کی نمایاں صلاحیت کا حامل ہے۔وہ اپنے جنگی حربوں کو فوری طور پر تبدیل کرسکتا ہے اور دنیا بھر کے ممالک اور خطوں میں حملوں کی صلاحیت رکھتا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں