روس کی جانب سے بے دخل امریکی سفارتکاروں کی واپسی شروع
برطانیہ میں روسی جاسوس کو زہر دینے کے معاملے پر روس اور دیگر عالمی طاقتوں کے درمیان پیدا ہونے والی کشیدگی کے نتیجے میں روس کے دارالحکومت ماسکو میں موجود امریکی سفارتکاروں کی بے دخلی کا عمل شروع ہوگیا ہے۔
مقامی اور بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق ماسکو میں امریکی سفارتخانے کے باہر موجود صحافیوں نے کچھ افراد کو سامان اٹھائے ہوئے تین بسوں میں سوار ہوتے دیکھا۔
یاد رہے کہ روس نے امریکا کی جانب سے اپنے سفارتکاروں کی بے دخلی کے جواب میں 60 امریکی سفارتی اہلکاروں کو جمعرات تک ملک چھوڑ دینے کا حکم دیا تھا۔
یہ تمام اقدامات برطانیہ میں روسی ڈبل ایجنٹ اور اس کی بیٹی کو خطرناک زہر دئیے جانے کے نتیجے میں شروع ہونے والے عالمی تنازع کا حصہ ہے۔ برطانیہ کا الزام ہے کہ اس حملے میں روس ملوث ہے جب کہ ماسکو نے الزام کو مسترد کیا ہے۔
اس تنازع کے نتیجے میں برطانیہ، امریکا سمیت دیگر اتحادی ممالک نے 150 سے زائد روسی سفارتکار بے دخل کردئیے جب کہ روس بھی ان اقدامات کا برابر جواب دے رہا ہے۔
-
روس نے بھی 60 امریکی سفارتکار بیدخل کرنے کا اعلان کر دیا
سینٹ پیٹرز برگ میں واقع امریکی قونصل خانے کو بھی روس نے بند کر دیا
بين الاقوامى -
جاسوس کو زہر دینے میں برطانوی حکومت کا مفاد ہوسکتا ہے: روسی وزیر خارجہ
ماہرین اور متعدد ممالک کے لیڈر جرم سے متعلق برطانوی موقف پر سوال اٹھا رہے ہیں
بين الاقوامى -
برطانیہ: زہریلی گیس سے متاثرہ روسی ایجنٹ کی صاحبزادی تیزی سے روبہ صحت
برطانیہ میں سابق جاسوس سیرگی سکریپال کی بیٹی یولیا سکریپال پر زہریلی گیس کے حملے ...
بين الاقوامى