برطانیہ: زہریلی گیس سے متاثرہ روسی ایجنٹ کی صاحبزادی تیزی سے روبہ صحت
برطانیہ میں سابق جاسوس سیرگی سکریپال کی بیٹی یولیا سکریپال پر زہریلی گیس کے حملے کے بعد اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون تیزی کے ساتھ روبہ صحت ہیں۔
خیال رہے کہ چار مارچ کو سابق جاسوس سیرگی اسکریپال اور اس کی بیٹی 33 سالہ یولیا سکریپال پر انگلینڈ میں سالز بری کے مقام پر ان کے گھر کے باہر ان پر مبینہ طور پر زہریلی گیس سے حملہ کیا گیا تھا جس کے بعد دونوں باپ بیٹی کو انتہائی تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔
سالز بری اسپتال کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ گیس حملے سے متاثرہ یولیا سکریپال تیزی کے ساتھ روبہ صحت ہیں تاہم اس کے والد کی حالت بدستور تشویشناک ہے البتہ دونوں کا علاج جاری ہے۔
بدھ کے روز برطانوی پولیس کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ ماہرین نے پتا چلایا ہے کہ گیس زیادہ مقدار سکریپال کے گھر کے دروازے پر پھینکی گئی جس کے نتیجے میں سابق جاسوس زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔
برطانوی حکومت نے اس واقعے کا الزام روس پر عاید کیا ہے جو لندن کے دعوے کی سختی سے تردید کرتا آ رہا ہے۔ اس واقعے نے امریکا اور یورپ کو روس کے خلاف ایک محاذ پر متحد کر دیا ہے اور دونوں طرف سے ایک دوسرے کا سفارتی بائیکاٹ جاری ہے۔
-
روسی ایجنٹ پر زہریلا حملہ ، برطانوی وزیراعظم کی ماسکو کے خلاف مزید اقدامات کی دھمکی
برطانوی وزیراعظم ٹریزا مے نے جاسوس کو زہر دینے کے معاملے کے سلسلے میں روس کو مزید ...
بين الاقوامى -
برطانوی لیبارٹری زہریلے اعصابی ایجنٹ کا ذریعہ ہوسکتی ہے: روسی سفیر
یورپی یونین میں متعیّن روسی سفیر نے برطانیہ میں ایک سابق جاسوس کو زہر خورانی کے ...
بين الاقوامى -
فرانس سابق روسی جاسوس کو برطانیہ میں زہردینے پر آیندہ دنوں میں اقدامات کرے گا
فرانسیسی صدر عمانو ایل ماکروں نے برطانیہ میں سابق روسی ڈبل ایجنٹ کو زہر ...
بين الاقوامى