عسیر میں چیک پوسٹ پر فائرنگ سے چار سعودی سیکیورٹی اہلکار شہید

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب میں علاقے عسیر میں چیک پوسٹ پر فائرنگ کے نتیجے میں چار سکیورٹی اہلکار شہید اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ حملے کے وقت پانچ اہلکار ڈیوٹی انجام دے رہے تھے۔ فائرنگ سے تین اہلکار موقع پر جبکہ چوتھا ہسپتال منتقلی کے دوران جام شہادت نوش کر گیا۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق سعودی حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا یہ واقعہ جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب مقامی وقت کے مطابق بارہ بج کر چالیس منٹ پر المجارد اور بارق شہروں کو ملانے والی شاہراہ پر واقع چیک پوسٹ پر پیش آیا۔ فائرنگ کے نتیجے میں سپاہی احمد ابراہیم عسیری، عبداللہ غازی الشھری اور صالح علی العمری شامل ہیں۔

حکام اس جرم میں ملوث متعدد مشتبہ افراد کو شناخت کرنے میں کامیاب ہو گئے اور ان میں سے دو کو گرفتار کیا گیا ہے اور یہ دونوں سعودی شہری ہیں۔

سرکاری نیوز ایجنسی کی رپورٹ میں یہ نہیں بتایا گیا کہ اس واقعہ میں کون ملوث تھا اور نہ ہی مشتبہ افراد کی شناخت کو ظاہر کیا گیا ہے۔

تیسرے مشتبہ سعودی شخص نے فرار ہونے کی کوشش کے دوران فائرنگ کی تاہم جوابی فائرنگ میں وہ ہلاک ہوگیا۔ اس کی شناخت بندر محمد علی الشھری کے نام سے کی گئی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں