ناراض آسٹریلوی بچّہ تنہا سفر کر کے 4 روز تک جزیرہ بالی میں مقیم رہا
آسٹریلیا میں پولیس نے منگل کے روز اس واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جس کے مطابق ایک 12 سالہ بچّے نے انڈونیشیا کے بالی جزیرے کا تنہا سفر کیا اور اپنے والدین کے بینک کارڈز استعمال کرتے ہوئے وہاں کے ایک ہوٹل میں چار روز تک قیام کیا۔
مقامی میڈیا کے مطابق مذکورہ آسٹریلوی بچّے کا اپنی والدہ سے جھگڑا ہو گیا تھا جس کے بعد وہ سڈنی میں اپنے والدین کے گھر سے بھاگ گیا۔ پہلے وہ آسٹریلیا کے شہر پرتھ گیا اور پھر وہاں سے "جیٹ اسٹار" فضائی کمپنی کی ایک سستے سفر والی پرواز کے ذریعے جزیرہ بالی پہنچ گیا۔
بچّے کا خاندان ماضی میں تعطیلات گزارنے جزیرہ بالی کا سفر کر چکا جس کے بعد اس بچّے نے کئی مرتبہ وہاں کے تنہا سفر کے لیے سیٹ بک کرانے کی کوشش کی تاہم فضائی کمپنیوں نے ایسا کرنے سے انکار کر دیا۔
اس بچّے نے اپنے سفر کے دوران والدین کے اکاؤنٹ سے 8 ہزار آسٹریلوی ڈالر (5 ہزار یورو) خرچ کر ڈالے۔ بچّے کے ایک دوست نے سوشل میڈیا پر وڈیو کلپ دیکھ کر اس کی والدہ کو مطلع کر دیا کہ وہ بالی پہنچ چکا ہے۔ اس کے بعد بچّے کے والدین اسے لینے کے لیے انڈونیشیا روانہ ہو گئے۔
آسٹریلیا کے قانون کے مطابق 5 برس سے کم عمر بچّے تنہا سفر نہیں کر سکتے۔ تاہم 5 برس سے 11 برس کے درمیان کی عمر کے بچّوں کے تنہا سفر کے واسطے خصوصی ٹکٹس ہوتے ہیں۔ البتہ 12 سے 15 برس کے درمیان کے بچّے تنہا سفر کر سکتے ہیں تاہم شرط یہ ہے کہ انہیں سرپرست کی اجازت حاصل ہو۔
-
آسٹریلیا سے قطر کو بھیجی گئی 2400 بھیڑوں کی جہاز میں گرمی سے ہلاکتوں کی تحقیقات
آسٹریلوی حکام نے گذشتہ سال پرتھ سے قطر کے دارالحکومت دوحہ بھیجی گئی ...
بين الاقوامى -
آسٹریلیا کا روسی سفارت کاروں کو نکالنے کا فیصلہ ، فٹبال عالمی کپ کے بائیکاٹ کی دھمکی
آسٹریلیا نے بھی امریکا اور برطانیہ کے دیگر حلیفوں کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اپنے ملک ...
بين الاقوامى -
آسٹریلیا سے لندن کے لیے 17 گھنٹوں کی پہلی براہ راست پرواز
آسٹریلوی فضائی کمپنی Qantas کے طیارے "بوئنگ ڈریم لائنر 787-9 " مسلسل 17 ...
بين الاقوامى