مسجد الحرام مکہ مکرمہ میں اعتکاف کے خواہش مندوں کے لئے اہم اعلان

جنرل پریذیڈنسی کے ذریعے درخواست دینے کی آخری تاریخ 15 شعبان مقرر کی گئی ہے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب میں حرمین شریفین انتظامیہ کی جنرل پریذیڈنسی نے مکہ مکرمہ کی مسجد الحرام میں اعتکاف بیٹھنے کی خواہش رکھنے والوں سے درخواستیں طلب کر لی ہیں۔ جنرل پریذیڈنسی کی ویب سائٹ کے ذریعے درخواست دینے کی آخری تاریخ 15 شعبان مقرر کی گئی ہے۔

اعلان کے مطابق 16رمضان سے 20 رمضان تک اعتکاف کارڈ جاری کئے جائیں گے۔ اعتکاف کا سلسلہ 19 سے ماہ رمضان کے آخر تک جاری رہے گا۔ انتظامیہ نے توجہ دلائی ہے کہ اندراج کا تعلق مرد حضرات سے ہے۔ اعتکاف کے خواہش مند امیدوار مسجد الحرام کے گیٹ نمبر 119 کے سامنے قائم خصوصی کیبن کی خدمات سے بھی استفادہ کر سکتے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں