.

یمنی سکیورٹی فورسز کی کارروائی، عدن میں داعش کا ذمّے دار ہلاک اور 3 ارکان گرفتار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

یمن کے جنوبی شہر عدن میں ہفتے کو علی الصبح سکیورٹی فورسز کی کامیاب چھاپہ مار کارروائی میں عدن میں "داعش" تنظیم کا ذمّے دار صالح ناصر فضل الباخشی مارا گیا۔ الباخشی ایک عمارت میں تنظیم کے دیگر ارکان کے ساتھ چھپا ہوا تھا۔

سکیورٹی فورسز نے کارروائی کے دوران مذکورہ عمارت سے موبائل فون سیٹس، آئی پیڈز اور بھاری خودکار ہتھیار برآمد کر لیے۔

الباخشی نے خود کو سیکورٹی حکام کے حوالے کرنے سے انکار کرتے ہوئے سکیورٹی فورسز پر فائرنگ کر دی۔ اس کے نتیجے میں ایک یمنی فوجی جاں بحق اور انسداد دہشت گردی فورس کے دو اہل کار زخمی ہو گئے۔

چھاپے کے دوران سکیورٹی فورسز داعش تنظیم کے 3 ارکان کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہو گئیں۔ الباخشی کے مارے جانے کے بعد ان افراد نے خود کو حکام کے حوالے کر دیا۔