امریکا نے ایران کی القدس ملیشیا کا مقابلہ کیسے کرنا شروع کیا؟
ایران کے ایک سینیر تجزیہ نگار ڈاکٹر کریم عبدیان بن سعید نے کہا ہے کہ امریکی فورسز نے خطے میں ایرانی مداخلت کی روک تھام کے لیے بیرون ملک سرگرم ایرانی ملیشیا ’فیلق القدس‘ کے خلاف اقدامات شروع کردیے ہیں۔
’العربیہ ڈاٹ نیٹ‘ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ڈاکٹر بنی سعید نے کہا کہ امریکا نے خطے میں اپنے دوست ممالک کو ایرانی ملیشیا کے خلاف کارروائیوں کے لیے فوجی، لاجسٹک اور انٹیلی جنس امداد فراہم کرنا شروع کی ہے تاکہ ’فیلق القدس‘ کو اپنے اثرات پھیلانے سے باز رکھا جاسکے۔
ڈاکٹر بنی سعید جو اھواز ڈیموکریٹک یکجہتی پارٹی کے مشیر بھی ہیں کا کہنا ہے کہ امریکی وزیرخارجہ کی طرف سے ایران پر12 شرائط واشنگٹن کی تہران کے خلاف جامع حکمت عملی کی عکاسی کرتی ہیں۔ امریکی شرایط ایران کی خطے میں مداخلت اور امریکا اور اس کے اتحادیوں کے مفادات کو خطرے میں ڈالنے کا جوابی اقدام ہیں۔
بنی سعید کا مزید کہنا تھا کہ امریکا کی ایران بارے حکمت عملی میں ایران میں حکومت کے خلاف جاری عوامی احتجاجی تحریک کو مزید موثر بنانا ہے۔ اس کےساتھ ساتھ ایران پر نئی اقتصادی پابندیاں ایرانی رجیم کی طاقت کو مزید کمزور کریں گی۔ اس کے نتیجے میں عوامی احتجاج شدت اختیار کرے گا۔
ایک سوال کے جواب میں ایرانی تجزیہ نگار کا کہنا تھا کہ ایران میں جاری عوامی احتجاج جمہوری تبدیلی، شہری آزادیوں، اقلیتوں کے حقوق کے مطالبے کے ساتھ پرامن رہتا ہے تو اسے لازمی طورپر عالمی برادری کی حمایت اور مدد حاصل رہے گی۔
-
ایران کو خطے میں بے لگام نہیں چھوڑ سکتے:پومپیو
امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیوکا کہنا ہے کہ ایران کو خطےمیں مداخلت کے سنگین نتائج ...
بين الاقوامى -
ایران میں تبدیلی سے امریکی مراد نظام کی تبدیلی ہے:تجزیہ نگار
امریکا میں مقیم ایک سینیر ایرانی تجزیہ نگار نے کہا ہے کہ امریکا کا ایران میں ...
بين الاقوامى -
برطانوی شہری خاتون کو ایران میں سکیورٹی سے متعلق الزامات پر نئے مقدمے کا سامنا
ایران میں قید برطانوی شہری خاتون کے خلاف اب سکیورٹی سے متعلق الزامات پر ...
بين الاقوامى