ایران میزائل رینج میں اضافے کی صلاحیت کا حامل ہے: کمانڈر سپاہ ِپاسداران انقلاب

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

ایران کی سپاہ ِپاسداران انقلاب کے کمانڈر میجر جنرل محمد علی جعفری نے کہا ہے کہ ہم اپنے میزائلوں کی رینج میں توسیع کی صلاحیت کے حامل ہیں۔اس وقت ایرانی میزائل دو ہزار کلومیٹر تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

ایران کی خبررساں ایجنسی تسنیم کے مطابق جنرل جعفری نے منگل کو ایک بیان میں کہا کہ ’’ہم اپنے میزائلوں کی مار کرنے کی صلاحیت میں اضافے کے لیے سائنسی اہلیت کے حامل ہیں لیکن اب یہ ہماری پالیسی نہیں کیونکہ ہمارے بیشتر دشمن پہلے ہی ہمارے دوہزار کلومیٹر تک مار کرنے والے میزائلوں کا تزویراتی ہدف ہیں۔اس لیے یہ رینج اسلامی جمہوریہ کے دفا ع کے لیے کافی ہے‘‘۔

محمد علی جعفری قبل ازیں یہ کہہ چکے ہیں کہ ایران کے بیلسٹک میزائلوں کی رینج کی حد سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے مقرر کی تھی۔

انھوں نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ ماضی میں امریکا کے ساتھ ایران کے جوہری پروگرام پر مذاکرات ایک استثنا تھے۔انھوں نے امریکا کے ساتھ نئے سرے سے مذاکرات کی وکالت کرنے والے ایرانی سیاست دانوں اور کارکنان کو غدار اور انقلاب مخالف قرار دیا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گذشتہ ماہ ایران سے چھے بڑی طاقتوں کے ساتھ جولائی 2015ء میں طے شدہ جوہری معاہدے سے دستبرداری کا اعلان کردیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ اس ڈیل میں بہت سے سقم پائے جاتے تھے اور یہ ایران کے بیلسٹک میزائل پروگرام پر کوئی روک لگانے یا اس کو شام ، عراق اور یمن میں اپنی گماشتہ مسلح تنظیموں کی حمایت سے روکنے میں ناکا م رہا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں