ایرانی رجیم کا سقوط اور ملک ٹکڑے ہوسکتا ہے:جواد ظریف کا انتباہ
ایرانی وزیرخارجہ محمد جواد ظریف نے خبردار کیا ہے کہ اگر جوہری سمجھوتہ ناکام ہوتا ہے تو اس کے نتیجے میں ایرانی رجیم ختم اور ملک ٹوٹ سکتا ہے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق ایرانی ایوان صنعت وتجارت کے مندوبین سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’ہمارے دشمن کا ہدف ایرانی رجیم یا حکومت نہیں بلکہ وہ پورے ایران کو تباہ کرنا چاہتا ہے‘۔
جواد ظریف نے مزید کہا کہ ہم ایرانی سب ایک ہی کشتی کے سوار ہیں۔ اصلاح پسند، بنیاد پرست، غیر جانب دار، اسلامی جمہوریہ ایران کے نظام کے مخالف اور حکومت کی اپوزیشن سب کوخطرہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ نہ سمجھو کہ حسن روحانی کی حکومت گئی تو کوئی بنیاد پرست کامیاب ہوجائے گا۔ کوئی یہ تصور بھی نہ کرے کہ اگر ایرانی رجیم ناکام ہوتی ہے حکومت اس کے ہاتھ میں آجائے گی۔
ایرانی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ امریکا کا تزویراتی ہدف تہران کے ساتھ طے پائے جوہری سمجھوتے سے نکلنا تھا۔ اگر یہ معاہدہ ناکام ہوتا ہے تو ایران کے لیے انتہائی خطرناک ہوگا۔ ایرانی رجیم کے پاس کوئی راستہ نہیں مگر ہمیں اس سے نکلنا ہوگا۔
جواد ظریف نے مزید کہا کہ یورپی ممالک جوہری معاہدہ بچانے کے لیے ’ڈو مور‘ کی صلاحیت نہیں رکھتے۔ اگرچہ ان کی طرف سے ایران کے ساتھ تجارتی تعلقات برقرار رکھنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔
-
شام کے حوالے سے ایران کے بغیر امریکا کی روس سے مفاہمت کی کوشش
شام کے جنوبی شہروں میں اسد رجیم اور اس کی حامی فورسز کی جانب سے حالیہ پیش قدمی کے ...
بين الاقوامى -
کانگریس ایران کو عالمی مالیاتی نظام سے الگ کرنے کے لیے کوشاں
امریکا کے باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ کانگریس ایران کو عالمی مالیاتی نظام سے الگ ...
بين الاقوامى -
خطّے میں ایران کی "مُعاندانہ" روش پر روک لگانا چاہیے: جرمن چانسلر
جرمن چانسلر اینگلا میرکل کا کہنا ہے کہ یورپی ممالک ایرانی بیسلٹک میزائل پروگرام کے ...
بين الاقوامى