جیمز میٹس شمالی کوریا سے امریکی فوجیوں کی باقیات واپس ملنے کے حوالے سے پُر امید
امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ شمالی کوریا کی جانب سے اُن امریکی فوجیوں کی باقیات جلد حوالے کر دی جائیں گی جو 1950ء سے 1953ء کے درمیان کوریا کی جنگ کے دوران مارے گئے تھے۔
امریکی وزیر دفاع نے اتوار کے روز بتایا کہ شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اُن نے 12 جون کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ملاقات میں اس امر کا عہد کیا تھا۔ میٹس کے مطابق جنوبی کوریا میں اقوام متحدہ کی فورسز ان باقیات کو وصول کرنے کے واسطے تیار ہیں۔ امریکی وزیر کا کہنا تھا کہ "ہم اس حوالے سے پُر امید" ہیں کہ حوالگی کا عمل شروع ہو جائے گا۔
سنگاپور معاہدے کی چوتھی شِق کے مطابق امریکا اور شمالی کوریا نے اس بات کا عہد کیا کہ وہ جنگی قیدیوں اور جنگ میں مارے جانے والے فوجیوں کی باقیات حاصل کریں گے اور جن لوگوں کی شناخت ہو چکی ہے انہیں فی الحال ان کے ملکوں کو واپس کیا جائے۔
چند روز قبل پینٹاگون نے کوریا کی جنگ میں لاپتہ ہونے والوں کے حوالے سے ایک یادداشت جاری کی تھی جس میں بتایا گیا کہ "شمالی کوریا کے ذمّے داران کا کہنا ہے کہ ان کو گزرے سالوں کے دوران 200 افراد کی باقیات ملی ہیں"۔
کوریا کی جنگ کے دوران جزیرہ نما کوریا میں 35 ہزار سے زیادہ امریکی فوجی مارے گئے تھے۔ اس جنگ کا اختتام کسی امن معاہدے کے ذریعے نہیں بلکہ جنگ بندی کے اعلان کے ساتھ ہوا تھا۔ پینٹاگون کے مطابق مذکورہ فوجیوں میں 7700 ابھی تک لاپتہ شمار کیے جاتے ہیں جن میں 5300 شمالی کوریا میں ہیں۔
واشنگٹن اور پیونگ یانگ کے درمیان طے پائے گئے ایک سابقہ معاہدے کے تحت 1990ء سے 2005ء کے درمیان امریکا کو 229 فوجیوں کی باقیات واپس ملیں۔ تاہم اس معاہدے کے اثرات دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات بگڑنے سے منجمد ہو گئے۔
-
شمالی کوریا نے بیلسٹک تجربات کے 4 مقامات ختم کر دیے ہیں: ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعرات کے روز اعلان کیا ہے کہ شمالی کوریا نے بیلسٹک ...
بين الاقوامى -
ٹرمپ کا شمالی کوریا کے جنرل کو انوکھا سلیوٹ ، بوکھلاہٹ کے ساتھ مصافحہ
شمالی کوریا کے سرکاری ٹیلی وژن نے دو روز قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور شمالی کوریا ...
مشرق وسطی -
شمالی کوریا کو غیر مسبوق ضمانتیں دینے کے لیے تیار ہیں: امریکا
امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کا کہنا ہے کہ ان کا ملک شمالی کوریا کو غیر مسبوق ...
بين الاقوامى