ٹرمپ کا غیر قانونی مہاجرین کو فوری طور پر ملک بدر کرنے کا مطالبہ
امریکا میں امیگریشن کے معاملے میں ایک نئی پیش رفت میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مطالبہ کیا ہے کہ غیر قانونی مہاجرین کو عدالت سے رجوع کیے بغیر فوری طور پر اُن کے اپنے ملکوں کو واپس بھیجا جائے۔
اس حوالے سے ٹرمپ نے اپنی 3 ٹوئیٹس میں کہا کہ امریکا کو مہاجرین کے دھاوے کا سامنا ہے۔ انہوں نے ہجرت سے متعلق موجودہ پالیسیوں کو سکیورٹی کے لیے ضرر رساں شمار کرتے ہوئے ڈیموکریٹس پر زور دیا کہ وہ ہجرت سے متعلق حالیہ قوانین کی اصلاح کے لیے تعاون کریں۔ ٹرمپ کے مطابق ہجرت کے ارادے سے آنے والے بچوں کی اکثریت اپنے خاندانوں کے بغیر ہوتی ہے۔ انہوں نے باور کرایا کہ "ہماری امیگریشن پالیسی دنیا میں ایک مذاق ہے۔ یہ ہر اُس شخص کے لیے غیر منصفانہ ہے جو نظام کے ساتھ قانونی طریقے سے چل کر کئی برس تک اپنی باری کا انتظار کرتا ہے"۔
We cannot allow all of these people to invade our Country. When somebody comes in, we must immediately, with no Judges or Court Cases, bring them back from where they came. Our system is a mockery to good immigration policy and Law and Order. Most children come without parents...
— Donald J. Trump (@realDonaldTrump) June 24, 2018
امریکی صدر نے بدھ کے روز ایک حکم نامہ جاری کیا تھا س کے تحت امریکا میں غیر قانونی طور آنے والے خاندانوں کو علاحدہ نہیں کیا جائے گا بلکہ بچوں کو والدین کے ساتھ ہی حراستی مراکز میں رکھا جائے گا۔
اس موقع پر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ انہیں خاندانوں کو علاحدہ ہوتا ہوا دیکھنا اچھا نہیں لگتا۔ البتہ ٹرمپ نے واضح کیا کہ غیر قانونی طور پر سرحد عبور کر کے امریکا آنے والوں کے لیے عدم برداشت کی پالیسی جاری رکھی جائے گی۔
امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے ایک امریکی عہدے دار کے حوالے سے بتایا تھا کہ صدر ٹرمپ کی انتظامیہ اُن والدین کے خلاف قانونی اقدامات کا سلسلہ روک دے گی جو اپنے بچوں کے ساتھ غیر قانونی طریقے سے امریکا میں داخل ہوئے۔
-
شمالی کوریا نے بیلسٹک تجربات کے 4 مقامات ختم کر دیے ہیں: ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعرات کے روز اعلان کیا ہے کہ شمالی کوریا نے بیلسٹک ...
بين الاقوامى -
صدر ٹرمپ کا امریکا، میکسیکو سرحد پر خاندانوں کو جدا کرنے کا حکم واپس لینے کا فیصلہ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ امریکا اور میکسیکو کے درمیان سرحد پر ...
بين الاقوامى -
ٹرمپ کا شمالی کوریا کے جنرل کو انوکھا سلیوٹ ، بوکھلاہٹ کے ساتھ مصافحہ
شمالی کوریا کے سرکاری ٹیلی وژن نے دو روز قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور شمالی کوریا ...
مشرق وسطی