ڈونلڈ ٹرمپ پہلے دورہ برطانیہ پر لندن پہنچ گئے
امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ جُمعرات کی شام برطانیہ کے چار روزہ دورے پر لندن پہنچ گئے ہیں۔ گذشتہ برس صدارت کا منصب سنھبالنے کے بعد یہ ان کا برطانیہ کا پہلا دورہ ہے۔
امریکی صدور ڈونلڈ ٹرمپ ایک ایسے وقت میں برطانیہ کے دورے پر پہنچے ہیں جب واشنگٹن اور یورپی یونین کے درمیان پناہ گزینوں کے معاملے پر سیاسی بحران چل رہا ہے۔ دوسری جانب برطانیہ کے یورپی یونین سے علاحدگی [بریکسٹ] کے اعلان کے بعد لندن اور یورپ میں بھی تناؤ پایا جا رہا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا خصوصی طیارہ لندن کے ’اسٹانسٹڈ‘ ہوائی اڈے پر اترا۔ وہاں سے امریکی صدرایک اعلیٰ اٰختیاراتی وفد کے ہمراہ 18 ویں صدی کی یادگار بلیھنیم محل روانہ ہوگئے۔ یہ جگہ دوسری عالم جنگ کے برطانوی وزیراعظم آنجہانی ونسٹن چرچل کی رہائش گاہ تھی۔
امریکی صدر کی برطانیہ آمد پران کے خلاف مظاہرے بھی ہو رہے ہیں اور دونوں ملکوں کے قیادت کے درمیان بھی کشیدگی چل رہی ہے۔
-
جرمنی مکمل طور پر روس کے کنٹرول میں آگیا : ڈونلڈ ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایک گیس پائپ لائن منصوبے سے ...
بين الاقوامى -
ٹرمپ کے برطانیہ کے دورے پر 4 کروڑ ڈالر خرچ ہوں گے !
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے برطانیہ کے آئندہ دورے کے دوران لندن میں کسی موقع پر ...
بين الاقوامى -
ڈونلڈ ٹرمپ ٹوئیٹر پر سب سے زیادہ فالوورز کے حامل عالمی سربراہ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ٹوئیٹر پر سب سے زیادہ فالوورز رکھنے والے عالمی سربراہ ہیں۔ ...
بين الاقوامى