روس کا شام میں فوجی اڈے پرحملہ آور دو ڈرون مار گرانے کا دعویٰ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

روسی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے شام میں قائم حمیمیم فوجی اڈے پر حملہ کرنے والے دو ڈرون طیارے مار گرائے ہیں۔

روسی خبر رساں ایجنسی ’انٹر فیکس‘ کے مطابق حمیمیم فوجی اڈے پر نامعلوم ڈرون طیاروں کی بمباری سے کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا ہے۔ روسی فضائیہ نے فوری کارروائی کرکے دونوں ڈرون طیارے مار گرائے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ حمیمیم فوجی اڈے پر معمول کی سرگرمیاں جاری ہیں۔ گذشتہ روز ہونے والے حملے سے اڈے پر ہونے والے امور پر کوئی اثر نہیں پڑا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں