سوئٹزرلینڈ : چھوٹے طیاروں کے دو حادثات میں متعدد افراد ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سوئٹزرلینڈ میں پولیس اور مقامی میڈیا نے بتایا ہے کہ ہفتے کے روز ملک کے وسطی اور مشرقی علاقوں میں دو چھوٹے طیارے گر کر تباہ ہو گئے۔ ان حادثوں میں متعدد افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

ہفتے کی صبح مقامی وقت کے مطابق دس بجے کے قریب ایک چھوٹا طیارہ Hergiswil قصبے کے نزدیک گر گیا جس کے بعد اس میں آگ بھڑک اٹھی۔ پولیس کے مطابق حادثے میں چار افراد پر مشتمل گھرانہ موت کی نیند سو گیا۔ ان میں دو والدین اور ان کے دو بچّے شامل ہیں۔ بدقمست طیارہ فرانس کی جانب رواں دواں تھا۔

بعد ازاں ہفتے کی دوپہر ایک دوسرا سیاحتی طیارہ ملک کے مشرق میں واقع علاقے گراوبوندن میں گر کر تباہ ہو گیا۔ ابھی تک اس بات کا تعین نہیں ہو سکا کہ علاقے میں 3100 میٹر بلند ایک پہاڑ سے ٹکرانے والے طیارے کے حادثے میں کتنے افراد ہلاک ہوئے۔ تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ ریسکیو کارروائیوں میں پانچ ہیلی کاپٹر حصّہ لے رہے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں