.

ترکی کی معاشی صورت حال پر گہری نظر ہے: امریکی مشیر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

امریکی حکومت کے مشیر برائے اقتصادی امور کیون ھاسیٹ نے کہا ہے کہ حالیہ ایام میں ڈالر کے مقابلے میں ترک لیرہ کی قیمت میں کمی کے بعد ترکی میں پیدا ہونے والی معاشی صورت حال پر امریکی انتظامیہ نے گہری نظر رکھی ہوئی ہے۔

وائیٹ ہاؤس کے مشیر نے ’ایم ایس ، این بی سی‘ ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وزیرخزانہ اسٹیفن منوچین نے ترکی کی معاشی صورت حال پر گہری نظریں مرکوز کی ہیں اور وہ ترکی میں پل پل تبدیل ہوتی صورت حال کا جائزہ لےرہےہیں۔

ایک سوال کے جواب میں امریکی مشیر کا کہنا تھا کہ ترکی کے اسٹیل اور ایلومینیم پر ٹیکس میں اضافہ ترکی کی قومی پیداوار کے مقابلے میں انتہائی معمولی ہے مگر ترک لیرہ کی قیمت میں 40 فی صد کمی اس بات کا ثبوت ہے کہ ترکی میں بنیادی اقتصادی عوامل درست سمت میں کام نہیں کر رہے ہیں۔

خیال رہے کہ گذشتہ جمعہ کو امریکی حکومت نے ترکی کے ساتھ کشیدگی کے بعد ترکی سے اسٹیل اور ایلومینیم کی درآمدات پر ٹیکس میں 50 فی صد اضافہ کردیا تھا۔