مغربی یورپ کی بلند ترین چوٹی پر چڑھنے والوں کی کارستانیاں
فرانس میں حکام مونٹ بلانک پہاڑ پر چڑھنے کے دوران کوہ پیماؤں کے بیچ بُرے برتاؤ اور "جعلی گائیڈز" کی سرگرمیوں پر روک لگانے کے لیے کوششیں کر رہے ہیں۔ مذکورہ برتاؤ میں کوہ پیماؤں کے درمیان گالم گلوچ اور مکوں کا تبادلہ شامل ہے۔
کوہِ الپس میں واقع اس پہاڑ کی (4810 میٹر بلند) چوٹی کو مغربی یورپ کی بلند ترین چوٹی قرار دیا جاتا ہے۔
تازہ ترین واقعے میں بدھ کے روز یورپی یورپ سے تعلق رکھنے والے آٹھ کوہ پیماؤں کے گروپ نے ایک گائیڈ کو زدوکوب کیا۔ گروپ کا موقف تھا کہ گائیڈ نے اُن کے آگے جانے کا راستہ صاف نہیں کیا۔
رواں ماہ 11 اگست کو سرکاری فورس نے لیٹویا سے تعلق رکھنے والے افراد کے ایک گروپ کا راستہ روک لیا جو مونٹ بلانک کی چوٹی پر اپنے ملک کا پرچم نصب کرنے کے لیے اوپر چڑھنے کی کوشش کر رہے تھے۔
رواں برس موسم گرما کے آغاز کے بعد سے کوہِ مونٹ بلانک پر چڑھنے کے دوران ایک شخص اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ گزشتہ برس اس پہاڑ پر چڑھنے کی کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 12 افراد موت کے منہ میں چلے گئے تھے۔