روس 25 بحری جہازوں اور 30 طیاروں کے ساتھ بحیرہ روم میں مشقیں کرے گا
روس کی خبر رساں ایجنسی "ٹاس" نے روسی وزارت دفاع کے حوالے سے بتایا ہے کہ یکم ستمبر سے آٹھ ستمبر کے دوران بحیرہ روم میں عسکری مشقیں کی جائیں گی۔
جمعرات کے روز جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ ان مشقوں مِں 25 بحری جہاز اور 30 طیارے شرکت کریں گے۔
یہ مشقیں ایسے وقت میں ہو رہی ہیں جب کہ شام میں اپوزیشن گروپوں کے زیر کنٹرول صوبے اِدلب کے حوالے سے روس اور مغرب کے بیچ تناؤ بڑھتا جا رہا ہے۔
بدھ کے روز ایک ذریعے نے بتایا تھا کہ روس کے حلیف شامی صدر بشار الاسد کی جانب سے اِدلب پر حملے کی تیاری کی جا رہی ہے۔