برازیل میں حزب اللہ کا مالی معاونت کار گرفتار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

برازیل کی وفاقی پولیس نے ایک اشتہاری شخص کو حراست میں لیا ہے جس پر لبنانی شیعہ ملیشیا حزب اللہ سے تعلق اور دہشت گردی کے لیے فنڈنگ فراہم کرنے کا الزم عاید کیا گیا ہے۔

پولیس کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں ملزم کی شناخت اسعد احمد برکات کے نام سے ظاہر کی گئی ہے۔ اسے فوز ڈو ایگواسو کی سرحد سے حراست میں لیا گیا۔

خیال رہےکہ پیراگوئے حکام نے بھی اسعد برکات کو دہشت گردی کی فنڈنگ کے الزام میں اشتہاری قرار دے رکھا ہے۔

سنہ 2004ء کو امریکی وزارت خزانہ نے برکات پر حزب اللہ ملیشیا کے انشورینس فنڈ کے لیے کام کرنے کا الزام عاید کیا اور امریکا میں اس کے اثاثے منجمد کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں

  • مطالعہ موڈ چلائیں
    100% Font Size