ایران نواز ملیشیائیں اسرائیل کی سرحد سے محفوظ مسافت پر ہیں: روس

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

روس کی وزارت دفاع نے انکشاف کیا ہے کہ ایران کی ہمنوا فورسز اپنے بھاری ہتھیاروں کے ساتھ گولان کے پہاڑی علاقے سے اُتر کر شام کے اندر مشرق میں 140 کلومیٹر کی دُوری پر چلی گئی ہیں۔

وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ تقریبا 1050 عسکری اہل کار مذکورہ علاقے سے انخلاء کے بعد اتنی مسافت پر چلے گئے ہیں جو اسرائیل کے لحاظ سے محفوظ شمار کی جاتی ہے۔ علاوہ ازیں 24 راکٹ لانچرز اور میزائل سسٹم اور دیگر ہتھیاروں اور عسکری ساز و سامان کے 140 سے زیادہ یونٹوں کو ہٹا لیا گیا ہے۔

اس سے قبل روسی وزارت دفاع نے اپنے ایک "L-20" فوجی طیارے کے گرائے جانے کا ذمّے دار اسرائیل کو ٹھہرایا تھا۔ وزارت کے مطابق اسرائیلی لڑاکا طیاروں کے ہوابازوں کی حرکت اُن کی عدم پیشہ ورانہ صلاحیت یا مجرمانہ غفلت کا ثبوت ہے۔

روسی وزارت دفاع کے ترجمان نے واقعے کی تحقیقات کے متعلق تفصیلات پیش کیں۔ ترجمان کے مطابق اسرائیلی فضائیہ نے پیشگی اطلاع نہیں دی بلکہ حملوں کے وقت روس کو آگاہ کیا اور انہیں گمراہ بھی کیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں