.

شام کے لیے "یو این" ایلچی کا نومبر میں سبکدوش ہونے کا اعلان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

یمن کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی اسٹیفن دی میستورا نے بدھ کو کہا ہے کہ وہ نومبر 2018ء کو اپنے عہدے سے مستعفی ہو جائیں گے۔

سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب میں میستورا کا کہنا تھا کہ وہ ذاتی وجوہات کی بناء پر شام میں اپنا مشن مزید جاری نہیں رکھ سکیں گے اور نومبر میں اس ذمہ داری سے سبکدوش ہوجائیں گے۔

اجلاس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ وہ آئندہ ہفتے اسد رجیم کی دعوت پر دمشق جائیں گے تاکہ نئے دستور کی تدوین کے لیے کمیٹی کی تشکیل پر غورکیا جاسکے۔خیال رہے کہ دی میستورا چار سال اور چارماہ سے شام کے لیے قوام متحدہ کے خصوصی ایلچی ہیں۔