مشکوک سرگرمیوں کے باعث اسلامی تنظیم کے مراکز پر جرمن پولیس کے چھاپے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

جرمنی کی پولیس نے ملک میں سرگرم ایک اسلامی مذہبی تنظیم کے مراکز پر چھاپہ مار کر لٹریچر اور دیگر سامان قبضے میں لیا ہے۔ مغربی جرمنی کے علاقے الرائن، ستفالیا میں قائم اسلامی تنظیم کے مرکز پر 250 پولیس اہلکاروں نے دھاوا بول دیا۔

پولیس نے تنظیم کے مرکز کی تلاشی کے ساتھ اس سے منسلک افراد کے 15 رہائشی فلیٹوں کی بھی تلاشی لی۔ پولیس نے موبائل فون، کمپیوٹر اور سی ڈیز بھی قبضے لے لیں۔

جرمن پولیس کا کہنا ہے کہ اسلامی تنظیم پرانتہا پسندی کے فروغ میں ملوث ہونے کا شبہ ہے۔ بنیاد پرست سلفی مسلک کے پیروکاروں کے اس گروپ می سرگرمیاں‌کافی مشکوک ہیں۔ اس کارروائی میں کسی شخص کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں