جی ٹوئنٹی اجلاس میں شریک سربراہان کی بیگمات کہاں اکٹھا ہوئیں؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

ارجنٹائن کے دارالحکومت بیونس آئرس میں جاری "جی ٹوئنٹی" سربراہ اجلاس آج ہفتے کے روز اختتام پذیر ہو رہا ہے۔ اجلاس میں شریک سربراہان میں 9 صدور اور بین الاقوامی سرکاری اداروں سے تعلق رکھنے والے 3 نگراں اپنی بیگمات کے ساتھ پہنچے۔

ان خواتین کا استقبال ارجنٹائن کے صدر کی اہلیہ جولیانا عواضہ نے کیا۔ سال 1974ء میں پیدا ہونے والی جولیانا کے والد ابراہیم کا تعلق لبنان سے ہے۔ انہوں نے 21 برس کی عمر میں ارجنٹائن ہجرت کی اور 30 برس میں ایک شامی تارک وطن کی بیٹی ایلسا اسٹیر بکر ایاس سے شادکی کی۔

جولیانا 2010ء میں ارجنٹائن کے صدر ماوریسیو میکرے کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں۔ ان کی ایک 6 سالہ بیٹی آنتونیا ہے۔

جی ٹوئنٹی سربراہ اجلاس کے موقع پر اکٹھا ہونے والی "خواتین اول" نے ایک دوسرے کا تعارف حاصل کیا۔ مقامی میڈیا کے مطابق اس موقع پر ان خواتین نے اپنے شوہروں اور بچوں کے علاوہ دیگر مختلف امور پر بات چیت کی۔

یہ ملاقات ارجنٹائن میں ثقافتی حوالے سے معروف مقام Ocampo Villa میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ موجود نہیں تھیں۔ ملاقات میں شریک خواتین میں امریکا، جنوبی کوریا، فرانس، ترکی اور چین کے صدور ، انڈونیشیا کے نائب صدر اور جاپان، کینیڈا اور سنگاپور کے وزراء اعظم کی بیگمات شامل ہیں۔

ان کے علاوہ Inter- American Development Bank کے سربراہ، بینک آف انگلینڈ کے گورنر کی اہلیہ اور یورپی کمیشن کے سربراہ کی اہلیہ بھی مذکورہ سربراہان مملکت کی بیگمات کے ساتھ گھل مل گئیں۔

جمعے کے روز بیونس آئرس کے مشہور کولون تھیٹر میںArgentum کے نام سے 35 منٹ دورانیے کا ایک شو بھی پیش کیا گیا۔ اس شو کو سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے خصوصی طور پر پسند کیا۔ مقامی نیوز ویب سائٹ Infobae کے مطابق شو میں 84 ڈانسروں اور 75 موسیقاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔

شو کے اختتام پر تمام حاضرین نے کھڑے ہو کر اپنی پسندیدگی کا اظہار کیا۔ حاضرین کی جانب سے اس بھرپور پذیرائی کو دیکھ کر ارجنٹائن کے صدر کی آنکھوں سے مسرت کے آنسو نکل پڑے۔ بعد ازاں میڈیا رپورٹوں کے مطابق مہمانوں کے اعزاز میں دیے گئے عشائیے میں ارجنٹائن کے کھانوں کو خصوصی طور پر متعارف کرایا گیا تھا۔ ان میں معروف مقامی پکوانOjo de Bife شامل ہے۔ یہ مزے دار ڈش ہلکی آنچ پر بھونے گئے گائے کے گوشت کے پارچوں سے تیار کی جاتی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں