العربیہ نے عرب سوشل میڈیا میں بااثر ہونے کا ایوارڈ جیت لیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

العربیہ نے میڈیا کے اداروں کے شعبے میں عرب سوشل میڈیا میں بااثر ہونے کا ایوارڈ جیت لیا ہے۔شیخ مکتوم بن محمد نے دبئی میں منعقدہ ایک تقریب میں العربیہ میڈیا نیٹ ورک کے جنرل مینجر ترکی الدخیل کو یہ ایوارڈ دیا ہے۔

دبئی کے ورلڈ ٹریڈ سنٹر میں سوموار کو سوشل میڈیا پر اثر انداز ہونے والے سرکردہ عرب اداروں کی کانفرنس شروع ہوئی ہے۔اس میں میڈیا سے وابستہ پیشہ ور حضرات اور صحافیوں کی ایک بڑی تعداد شرکت کررہی ہے۔

اس سمٹ کے تیسرے ایڈیشن کا اہتمام دبئی پریس کلب ( ڈی پی سی) نے کیا ہے۔پہلے روز اردن کی ملکہ رانیا العبداللہ نے کلیدی خطاب کیا ہے۔

اس کانفرنس سے دنیا بھر کے 25 ممالک سے تعلق رکھنے والے ستر سے زیادہ مقررین خطاب کریں گے۔ ان میں عرب دنیا کی سوشل میڈیا کی بااثر شخصیات بھی شامل ہیں۔

مقررین سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے مستقبل کے مختلف پہلوؤں اور امکانات کے بارے میں گفتگو کریں گے۔اس سلسلے میں کامیاب تجربات کی تفصیل بیان کی جائیں گی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں