ایران کے ساتھ انسانی ضرورت کے سامان کے سوئس چینل پر امریکا متفق
سوئٹرزلینڈ نے ایران پر امریکی پابندیوں کے بعد تہران کے ساتھ بنیادی انسانی ضرورت کے سامان کی ترسیل کے لیے متبادل مالیاتی چینل کا پروگرام تشکیل دیا ہے۔ دوسری جانب امریکا نے سوئٹرزلینڈ کے انسانی ضرورت کے سامان کے اس پروگرام سے اتفاق کیا ہے۔ خیال رہے امریکا اور یورپ ایران پر اقتصادی پابندیوں کے معاملے میں الگ الگ موقف رکھتے ہیں۔
اخبار فائننشل ٹائمز' کے مطابق سوئٹرزلینڈ ایران کے ساتھ بنیادی انسانی ضرورت کے سامان کی ترسیل کے ایک چینل کا آغاز کرنے کے قریب ہے۔ اس پروگرام کے تحت ایران کو خوراک، ادویات اور طبی آلات کی فراہمی میں سرگرم کمپنیوں کو ایران کے ساتھ کاروبار کی اجازت ہوگی۔
کسی یورپی ملک کا یہ پہلا ایسا متبادل مالیاتی پروگرام ہے جسے امریکا نے موافقت کا عندیہ دیا ہے۔
امریکا اور سوئٹرزلینڈ کے درمیان جاری رہنے والے مذاکرات میں انسانی امداد ایک حساس موضوع رہا ہے۔ یہ پروگرام ایک ایسے وقت میں تشکیل دیاگیا ہے جب دوسری جانب یورپی ملکوں کی طرف سے ایران کے ساتھ تجارت کو وسعت دینے کے ایک نئے منصوبے پر کام جاری ہے۔
امریکا کے ایران کے ساتھ کاروباری تعلقات ختم کرنے کے اعلان کے بعد سوئٹرزلینڈ نے تہران کو انسانی امداد کی فراہمی جاری رکھنے کے لیے مسلسل مذاکرات کیے ہیں۔ امریکا نے یورپی یونین کے موقف کی مخالفت کی ۔ یورپ ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کو برقرار رکھنے کے ساتھ تہران کے ساتھ وسیع پیمانے پر تجارتی سرگرمیاں جاری رکھنے کے لیے بھی کوشاں ہے۔
سوئس اقتصادی امور کے عہدیداروں نے برطانوی اخبار کو بتایا کہ حکومت ایران کو انسانی ضرورت کا سامان مہیا کرنے کے لیے سنجیدہ کوششیں کررہا ہے۔ بہت جلد ہم اس پروگرام کا آغاز کریںگے تاہم اس کی تاریخ نہیں دی جاسکتی۔
-
ایران میں ادویات کا بحران پابندیوں کا نتیجہ نہیں: امریکا
امریکا نے ایران میں جاری ادویات کے بحران کے حوالے سے وضاحت کی ہے کہ ادویات کی قلت ...
مشرق وسطی -
روحانی ایران کے حکمراں نظام اور عوام کو مزید تنہا کر رہے ہیں: امریکا
امریکی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل کو تباہ کرنے سے متعلق ایرانی صدر حسن ...
بين الاقوامى -
پابندیوں کے حوالے سے امریکا کا مواخذہ کیا جائے : ایران کا اقوام متحدہ پر زور
اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب غلام علی خسرو نے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل ...
بين الاقوامى