نئے سال کی آمد پر تھائی لینڈ کی پارلیمنٹ کا انوکھا تحفہ
تھائی لینڈ میں حکومت نے منگل کے روز ملک میں طبی مقاصد اور تحقیق کے واسطے میری جوانا (چرس) کے استعمال کی منظوری دے دی ہے۔ واضح رہے کہ تھائی لینڈ کا شمار ان ممالک میں ہوتا ہے جہاں انسداد منشیات کے حوالے سے سخت ترین قوانین نافذ ہیں۔
تھائی لینڈ کی پارلیمنٹ نے منشیات سے متعلق قانون مجریہ 1979 میں ترمیم کے لیے ہنگامی اجلاس کا انعقاد کیا جس کے دوران کرسمس سے قبل کئی قوانین کی قراردادوں کو منظور کیا گیا۔
گزشتہ صدی میں 1930ء کی دہائی تک تھائی لینڈ میں میری جوانا کا استعمال درد اور تھکن کو دور کرنے کے لیے ہوتا تھا۔
پارلیمنٹ میں مسودہ تیار کرنے والی کمیٹی کے سربراہ Somchai Sawangkarn نے اجلاس کے دوران کہا کہ " قانون ساز پارلیمنٹ کی جانب سے نئے سال کے آغاز پر یہ تھائی لینڈ کی حکومت اور عوام کے لیے ایک تحفہ ہے"۔
واضح رہے کہ کولمبیا اور کینیڈا میں قانون سازی کے ذریعے طبی مقاصد بلکہ تفریح کی غرض سے بھی میری جوانا کے استعمال کی اجازت ہے مگر وہاں منشیات کو ابھی تک غیر قانونی شمار کیا جاتا ہے۔
سنگاپور، انڈونیشیا اور ملائیشیا میں میری جوانا کے اسمگلروں کو موت کی سزا دی جاتی ہے۔
-
میرا بیٹا دہشت گرد نہیں، چرس کا عادی تھا:اورلی حملہ آورکے والد
فرانس کے اورلی ہوائی اڈے پر فوجی سے بندوق چھیننے اور جوابی کارروائی میں مارے جانے ...
بين الاقوامى -
تھائی لینڈ : غار سے بہ حفاظت نکالے گئے نوعمر فٹ بالر اسپتال میں ہشاش بشاش
تھائی لینڈ کے شمال میں واقع ایک سیلابی غار سے نکالے گئے بارہ لڑکے ...
بين الاقوامى -
تھائی لینڈ: افزائش آبادی کے لیے شہریوں میں’محبت کی گولیاں‘ تقسیم
آبادی میں اضافے کا منفرد ’ تھائی نسخہ‘
بين الاقوامى