بندر کو ‘جنسی طور پر ہراساں’ کرنے پر مصری خاتون کو 3 برس قید کی سزا
مصر کی ایک عدالت نے شمالی علاقے میں ایک بندر کو ‘جنسی طور پر ہراساں’ کرنے کی پاداش میں ایک 25 سالہ خاتون کو تین سال قید کی سزا سنا دی۔
فرانسیسی خبر ایجنسی ’’اے ایف پی‘‘ کی رپورٹ کے مطابق کثیر الاشاعت مصری روزنامہ ’’الاہرام‘‘ کو عدالتی ذرائع نے بتایا کہ منصورہ شہر کی مقامی عدالت نے بسمہ احمد نامی خاتون کو اس جرم پر سزا سنائی کہ انہوں نے ’سرعام ایک بندر کے جنسی جذبات ابھارے اور فحش حرکات کیں۔‘
اخباری رپورٹ کے مطابق مذکورہ خاتون کو اکتوبر میں 90 سیکنڈ کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد گرفتار کیا گیا تھا۔ وائرل ہونے والی ویڈیو میں نیل شہر میں پالتو جانوروں کے دکان میں خاتون کو بندر کے ساتھ فحش حرکات کرتے اور اس دوران ہنستے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ ان کے اردگرد لوگوں کا جمگھٹا لگا ہوا ہے۔
عدالت میں سماعت کے دوران خاتون نے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ‘میں واقعے کا اعتراف کرتی ہوں لیکن کوئی غیر اخلاقی حرکت کی نیت نہیں تھی بلکہ بندر کو گدی گدی کر رہی تھیں’۔
ویڈیو کے سوشل میڈیا پر آتے ہی شہریوں کی جانب سے شدید ردعمل آیا تھا۔
یاد رہے کہ بھارت کی ریاست آندھرا پردیش کے ضلع مشرقی گوداوری کے گوکی وادا گاؤں میں 27 دسمبر کو متعدد افراد کی جانب سے گائے کو ’ریپ‘ کا نشانہ بنانے کا واقعہ پیش آیا تھا۔ خیال رہے کہ بھارت میں جانوروں کو جنسی ہوس کا نشانہ بنائے جانے کی خبریں تواتر سے سامنے آ رہی ہیں۔
-
مصر : اور اب ’’زیرِ آب‘‘ جنسی ہراسیت کے واقعات شہ سرخیاں بننے لگے!
مصر میں جنسی ہراسیت کے واقعات اب آئے دن کا معمول بنتے جارہے ہیں۔ اخلاق باختہ ...
مشرق وسطی -
ایران : کام کرنے والے 90% بچّے جنسی ہراسیت اور زیادتی کا شکار
ایران کے دارالحکومت تہران میں سوشل ورک آرگنائزیشن کے سکریٹری جنرل رضا قدیمی کے ...
مشرق وسطی -
اسرائیل: نئی فون ایپلی کیشن سے جنسی ہراسیت میں اضافہ
بیویوں کو نامعلوم پیغامات ملنے پر خاوند مشکلات سے دوچار، شادیاں ٹوٹنے کا خطرہ
ایڈیٹر کی پسند -
پیرس: معروف اسلامی اسکالر طارق رمضان جنسی ہراسیت کے الزام میں گرفتار
مصری نژاد معروف اسلامی اسکالر طارق رمضان کو فرانس کے دارالحکومت پیرس میں جنسی ...
بين الاقوامى -
ٹرمپ کی خاتون مشیر کا جنسی ہراسیت کا نشانہ بننے کا انکشاف
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سینئر مشیر کیلیان کونوے نے انکشاف کیا ہے کہ وہ جنسی ...
بين الاقوامى -
دنگل چائلڈ سٹار زائرہ وسیم کو دوران پرواز جنسی ہراسیت کا سامنا
زائرہ وسیم جنہوں نے حال ہی میں ریلز ہونے والی بھارتی فلم 'دنگل' میں اپنی اداکاری ...
بين الاقوامى