.

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

برطانوی پولیس کے مطابق سال نو کے موقع پر مانچسٹر کے ایک ریلوے اسٹیشن پر ایک شخص نے چاقو کے وار کرکے کم سے کم تینا فراد کو زخمی کردیا۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ ایک شخص نے چاقو کے وار کرکے ایک خاتون، ایک مرد شہری اور ایک پولیس اہلکار کو زخمی کردیا۔ پولیس نے فوری کارروائی کرکے حملہ آور کو حراست میں لے لیا ہے۔

ایک عینی شاہد سام کلاک نے کہا کہ پولیس نے چاقو سےحملہ کرنے والے شخص کو حراست میں لے لیا۔ ملزم نے گرفتاری کے وقت پولیس اہلکاروں سے کہا کہ جب تک تم دوسرے ملکوں پرحملے کرتے رہو گے اس طرح کے واقعات پیش آتے رہیں گے۔

پولیس نے اس واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں تاہم کسی گروپ نے اس کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ یہ واقعہ ایک ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب برطانیہ سمیت دنیا بھر میں نئے سال کی آمد کا جشن منایا جا رہا ہے۔