سعودی ارامکو اور چین کے درمیان 10 ارب ڈالر کے معاہدے پر دستخط
دنیا میں تیل کی سب سے بڑی کمپنی سعودی ارامکو نے چین کی Norinco کمپنی کے ساتھ 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ اس معاہدے کے تحت ایک جوائنٹ وینچر کے ذریعے چین کے شہر پینجن میں ایک ریفائننگ اور پیٹروکیمیکلز کمپلیکس کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔
ارامکو کمپنی کے مطابق منصوبے کے تحتHuajin Aramco Petrochemical کے نام سے ایک نئی کمپنی قائم کی جائے گی۔ اس میں ایک آئل ریفائنری بھی شامل ہو گی جس کی یومیہ پیداوار 3 لاکھ بیرل ہو گی۔ اس کے علاوہ سالانہ 15 لاکھ میٹرک ٹن کی گنجائش کا حامل ایک ethylene cracker بھی ہو گا۔
برطانوی کبر رساں ایجنسی کے مطابق کمپلیکس کے لیے 70% خام مال سعودی ارامکو فراہم کرے گی۔ توقع ہے کہ کمپلیکس 2024 میں کام شروع کر دے گا۔
ارامکو کے چیف ایگزیکٹو امین الناصر کا کہنا ہے کہ یہ معاہدہ مناسب وقت پر طے پایا ہے۔ چین ایک بری اقتصادی قوت ہے اور یہ توانائی کے استعمال کا ایک ضخیم مرکز شمار ہونے کے ساتھ سعودی ارامکو کمپنی کے لیے سب سے بڑی منڈیوں میں سے ایک ہے۔
-
سعودی عرب اور چین کے بیچ 12 معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط
بیجنگ میں آج جمعے کے روز سعودی عرب اور چین کی اعلی کمیٹی کا تیسرا اجلاس منعقد ہوا۔ ...
بين الاقوامى -
بھارت اور سعودی عرب انٹیلی جنس معلومات کے تبادلے پر متفق
سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور بھارت کے ...
بين الاقوامى -
سعودی عرب اور کویت میں نیوٹرل زون سے تیل پیداوار کی بحالی کے لیے جلد سمجھوتا متوقع
سعودی عرب کے وزیر توانائی خالد الفالح نے اس توقع کا اظہا ر کیا ہے کہ ...
بين الاقوامى